1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دینے والے پہ ہے موقوف وہ کیا دیتا ہے----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏31 جنوری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @محمّد سعید سعدی
    -----
    فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
    -------
    دینے والے پہ ہے موقوف وہ کیا دیتا ہے
    بخش دیتا ہے خطائیں یا سزا دیتا ہے
    ---------
    ہم جو دیتے ہیں کسی کو وہ ہمارا کب ہے
    سب زمانے کو جو ملتا ، ہے خدا دیتا ہے
    --------------
    یاد آتے ہیں کبھی جان سے جو پیارے تھے
    وقت ظالم ہے جو سب کو ہی بھلا دیتا ہے
    ---------------
    بوجھ دل پر ہے مرے آج خدایا کیسا
    غم یہ کیسا ہے مرا دل جو بجھا دیتا ہے
    -----------------
    پیار ملتا ہے کسی کا تو غنیمت جانو
    غم زمانے کے وہ سارے ہی بھلا دیتا ہے
    ------------
    آدمی چیز ہے کیا خاک کا پُتلا ہے بس
    سرخرو ہے وہی جو خود کو جھکا دیتا ہے
    -------------
    در گزر خوب ہے اللہ کی لیکن ارشد
    جو بڑھے حد سے اسے خوب سزا دیتا ہے
    ---------------
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت محترم انکل
    خوش رہیے سلامت رہیے
     
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں