1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دینِ متیں کے قافلہ سالار ہیں عمر ۔۔ فیصل قادری گنوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دینِ متیں کے قافلہ سالار ہیں عمر
    پیکر وفا کا، عاشقِ سرکار ہیں عمر

    خطرہ نہیں ہے آفتِ دنیا کا اب مجھے
    خوش قسمتی سے میرے مددگار ہیں عمر

    ہیں عاشقوں کے واسطے پھولوں کی طرح نرم
    اعدائے دیں کو برہنا تلوار ہیں عمر

    کردار سے جھلکتی ہے سیرت رسول کی
    یعنی فدائے احمدِ مختار ہیں عمر

    لزراں ہیں ان کے نام سے باطل پرست لوگ
    کفّار و مشرکین پہ یلغار ہیں عمر

    گستاخِ مصطفی کا اڑا ہی دیا ہے سر
    ہر طور مصطفیٰ کے وفا دار ہیں عمر

    اوصافِ مصطفیٰ کا ہیں فیصل وہ آئینہ
    واللہ ایک ، عدل کے مینار ہیں عمر
    -----
    فیصل قادری گنوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں