1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے، آرمی چیف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏27 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوسیکیورٹی صورت حال، بارڈرمینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پراظہاراطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جب کہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے، پائیدارامن کے لیے سماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ جاری رکھی جائے، یہ وقت ہے کہ وزیرستان اور دیگر نئے اضلاع تیزی سے ترقی کریں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں