1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملائشیا میں ”ملائشین سپیشل آپریشنز فورسز“ بنائی گئیں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏21 ستمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کراچی میں غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لئے ملائشیا طرز کے آپریشن کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے ملائشیا میں ”ملائشین سپیشل آپریشنز فورسز“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فورس 10پیرا ٹروپر بریگیڈ پر مشتمل ہے۔ اس میں ریپڈ ایکشن ٹروپس کے علاوہ سپیشل ٹاسک اینڈ ریسکیو (STAR) شامل ہیں۔ 10پیرا ٹروپر بریگیڈ ایک ایلیٹ ریپڈ ڈپلائمنٹ بریگیڈ ہے جو کہ ملائشیا کی فوج کا ایک حصہ ہے۔ اس فورس میں مرد اور خواتین پیرا ٹروپرز شامل ہیں۔ ملائشین سپیشل آپریشنز فورس کے ذمے جو کام سونپے گئے ہیں ان میں ملکی سلامتی کا دفاع اور خصوصی طور پر دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔ یہ اقدامات امریکہ میں 9/11کے واقعات، بالی اور جکارتہ میں میریٹ ہوٹل پر دہشت گردی کے حملے، لندن، میڈرڈ، تھائی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔ نومبر 2003ءمیں ملائشیا میں انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری دی گئی تھی اس فورس کے دوسرے حصے GGK، PASKAL، PASKAU، PGKاور UNGERINکے نام سے ہیں جنہیں مختلف وارفیئرز سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-09-21/page-1/detail-26
     

اس صفحے کو مشتہر کریں