1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دکھتا ہے ہر بہار میں جیسے چمن کا رنگ۔ منقبت امام حسن مجتبی علیہ السلام

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 مئی 2020۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    15رمضان المبارک جشنِ ولادتِ امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے ہدیہ منقبت

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد علیٰ آلہ وصحبہ وبارک وسلم​
    دِکھتا ہے ہر بہار میں جیسے چمن کا رنگ
    ہے گلشنِ رسولؐ میں ایسے حسن کا رنگ
    ثانی امام ہیں وہ حسن مجتبیٰ ہے نام
    بِن جن کے نا تمام رہے پنجتن کا رنگ​
    بھیجا خدا نے نام بھی جنت سے اس لیے
    اِن کےجمال سے ہے جمالِ عدن کا رنگ
    حیدرؑ کے جانشیں یہ برادر حسینؑ کے
    رنگِ بتول آپ میں، شاہِ زمنؐ کا رنگ​
    بزمِ جہانِ فکر کو دے دی جہت نئی
    ذاتِ حسن سراپائےصُلح وامن کا رنگ
    راہِ حیات ایسی جہاں کو دکھا گئے
    رونق فروز ہو گیا ا ِس انجمن کا رنگ​
    تصویرِ کائنات میں زینت بکھیری یوں
    قربان ہوکے بھر دیا سروثمن کا رنگ
    مِدحت جو کررہا ہے رضاؔ آلِ پاک کی
    اِس واسطے بڑھا ہے میرے سخن کا رنگ
    ہدیہ عقیدت: محمد نعیم رضاؔ قادری​
    manqibat imam hassan.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں