1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دِلِ مضطر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏7 اکتوبر 2018۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    دِلِ مضطر ! مجھے اِک بات بتا سکتا ہے؟
    تُو کسی طور مجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے؟

    یہ تری بھول ہے میں تیرے سبب زندہ ہوں!
    مجھ سا ضدی تو بدن توڑ کے جا سکتا ہے

    جِس نے اِس خاک کے انسان کو عزت دی ہے
    وہی اِس خاک کو مٹی میں ملا سکتا ہے

    تُو مرے ساتھ تو ہے، پھر بھی مرے ساتھ نہیں
    اِس سے بڑھ کر بھی مجھے کوئی ستا سکتا ہے؟

    مرے مولا! مری تنہائی مٹانے کے لیے
    میرے جیسا ہی تُو اِک اور بنا سکتا ہے؟

    مجھے معلوم ہے ملنا نہیں ممکن، لیکن!
    تُو کسی رات مرے خواب میں آ سکتا ہے؟

    مری الفت کا سرِ بزم تماشہ کر کے
    تُو اپنے آپ کو اتنا بھی گرا سکتا ہے؟

    زخمِ اُلفت سے نوازا، تُو مرا محسن ہے
    تُو مری ذات پہ احسان جِتا سکتا ہے!

    اپنے دِلبر کے بلاوے پہ بہانے کیسے؟
    وہ تو محبوب ہے جب چاہے بُلا سکتا ہے

    وہ جو روتے کو ہنسانے کا ہنر رکھتے ہیں
    گر وہ روئیں تو انہیں کون ہنسا سکتا ہے؟

    اپنی مرضی سے مجھے چھوڑ کے جانے والا
    مری یادوں کو کبھی دِل سے مٹا سکتا ہے؟

    مجھ کو جینے سے محبت، نہ محبت کی ہوس
    میری طرح کوئی جذبوں کو سُلا سکتا ہے؟

    سیہ بختی میں تری ذات بھی شامل ہے علیؔ
    تُو کسی طوراِسے دور ہٹا سکتا ہے؟
     
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    وااہ عمدہ انتخاب
     
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اُردُو کی خوبصورت ترین ،جدیدترین اور سادہ وسہل ترین غزل سے رُوشناس کرانےکا بہت بہت شکریہ۔آپ کی جستجو،تلاش،تگ وتاز کاحاصل یہ نایاب،بیش قدر، گراں بہا غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبحان اللہ!
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں