1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دو مساجد میں دھماکے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏17 مئی 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    ذرائع کے مطابق مالا کنڈ ایجنسی کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15ہوگئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے باز درہ بالا کی دو مساجد میں ہوئے، دھماکوں کے وقت نماز جمعہ سے پہلے خطبے دیئے جا رہے تھے، دھماکوں سے دونوں مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں کیں، لاشوں اور زخمیوں کو خانا، درگئی اور مردان کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
    ملاکنڈ کے علاقے بازہ درہ میں جمعہ کو دو مساجد کے قریب بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 50 زخمی ہوگئے۔ مالاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر امجد علی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پہلی مسجد پر حملے کے وقت وہاں موجود شاہد علی نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لوگوں نے جیسے ہی نماز جمعہ شروع کی تو دھماکہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں کے ساتھ میں بھی جلدی سے باہر نکلا تو دیکھا کئی نمازی خون میں لت پت تھے۔ علی کا کہنا تھا کہ دوسری مسجد پر حملے کے بعد وہ وہاں پہنچا اور دیکھا کہ اس کی چھت منہدم ہوچکی ہے۔ شاہد کے مطابق کئی لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پولیس افسر بادشاہ رحمان نے بتایا کہ دھماکوں کی وجہ سے ایک مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جبکہ دوسری کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    بشکریہ نوائے ملت نیٹ فورم
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لله وان اليه راجعون
    کوئی کمزور سے کمزور ایمان والا مسلمان کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ مسجد میں اس قسم کی حرکت کرے ۔یہ یہودیوں اور نصرانیوں کا کام ہے ۔اور وہ عبادت گاہیں اُجاڑنے میں بڑی شُہرت رکھتے ہیں
     
    نذر حافی اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    بلاشبہ کوئی مسلمان تو کیا غیرت مند غیر مسلم بھی ایسا نہیں کرتا دوسروں کے مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی منافقین کا کام ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں