1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دوسرا کے بعد اب تیسرا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏17 جنوری 2012۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آف سپنر سعید اجمل نے جب سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک نئی گیند متعارف کرا کر اس کے ذریعے انگلش بیٹسمینوں کو قابو کرنے کی بات کی ہے ہر کوئی اس تجسس میں ہے کہ یہ نئی گیند جسے سعید اجمل نے ’تیسرا‘ کانام دیا ہے کتنی مہلک اور موثر ثابت ہوگی۔
    سعید اجمل اس گیند پر گزشتہ کئی ماہ سے محنت کررہے ہیں تاکہ اس میں مہارت حاصل کرکے وہ اسے آف اسپن اور’ دوسرا‘ سے ہم آہنگ کرسکیں۔ ان کی اس ’تیسرا‘ کو ان کے ساتھی بیٹسمین تو نیٹ میں کھیل رہے ہیں لیکن یہ گیند ان کی دوسری گیندوں سے کتنی مختلف ہے اس بارے میں کوئی بھی بتانے کے لیے تیار نہیں۔
    کپتان مصباح الحق سے گزشتہ دنوں اس بارے میں سوال کیا گیا تو وہ بھی اس نئی گیند کے بارے میں کچھ بتانے کے لیے تیار نہیں تھے اور بات ہنسی میں یہ کہہ کر ٹال گئے کہ ابھی تو یہ راز ہے اسے راز ہی رہنے دیں۔
    اوپنر محمد حفیظ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے سامنے آئے تو انہیں بھی کریدنے کی کوشش کی گئی لیکن باہر جاتی ہوئی گیندوں کو جس طرح ایک منجھا ہوا بیٹسمین چھوڑتا ہے اسی طرح حفیظ بھی دامن بچاگئے ۔
    محمد حفیظ نے یہ ضرور بتایا کہ وہ نیٹ میں سعید اجمل کی تیسرا کھیل رہے ہیں جو ایک مختلف گیند ہے جس میں بیٹسمین کو ایڈجسٹ کرنے میں مشکل ہوتی ہے لیکن صحافیوں کے بارہا اصرار پر وہ یہ بتانے کے لئے تیار نہ ہوئے کہ مختلف سے ان کی مراد کیا ہے؟۔
    محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ یہ سعید اجمل کی گیند ہے اس بارے میں وہی بتائیں تو اچھا ہے ان کا کچھ کہنا اچھا نہیں ہوگا۔
    صحافیوں نے آخری کوشش کرکے بھی دیکھ لی کہ اس گیند کو دس میں سے آپ کتنے نمبر دینگے؟۔
    ہوشیار حفیظ نے ایک بار پھر خود کو بچاتے ہوئے ہنستے مسکراتے جواب دیا کہ وہ کوئی نقاد نہیں کہ کسے کو نمبر دیں۔
    ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ انگلش بیٹسمینوں کے خلاف خود کو موثر ثابت کرنے کے لئےسعید اجمل کو اپنی بولنگ میں نئی ورائٹی لانی ہوگی لیکن جس نئی گیند کی وہ بات کررہے ہیں اسے پہلے ہی بہت زیادہ تشہیر مل چکی ہے اور اگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بھی اجانتھا مینڈس کی طرح ہوکر رہ جائیں جو اپنی پراسرار گیند کے ساتھ سامنے آئے تھے لیکن تھوڑے ہی دنوں میں نہ وہ پراسرار گیند رہی اور نہ مینڈس

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوسرا کے بعد اب تیسرا

    واہ جی واہ دیکھیں کب پابندی لگتی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں