1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دن رات میرے دل میں جو رہتی ہے ٹوٹ پھوٹ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 مئی 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دن رات میرے دل میں جو رہتی ہے ٹوٹ پھوٹ
    ٹکڑے بھی جوڑ دیتی ہے، ایسی ہے ٹوٹ پھوٹ
    کل کو الگ الگ بھی یہ ہو جائیں کیا عجب
    یکجا ابھی ہماری تمہاری ہے ٹوٹ پھوٹ
    دل کے معاملات ہیں سارے ملے جُلے
    آدھی شکست و ریخت ہے، آدھی ہے ٹوٹ پھوٹ
    اس کے علاوہ اور کوئی کیا کہے بھلا
    اچھوں نے کی ہے اس لیے اچھی ہے ٹوٹ پھوٹ
    یہ توڑ پھوڑ ایک ہی دن کی نہیں کوئی
    سوچو اگر تو کافی پُرانی ہے ٹوٹ پھوٹ
    انصاف سے اگر کبھی اندازہ کر سکو
    آدھی تمہاری، آدھی ہماری ہے ٹوٹ پھوٹ
    دیکھو تو کوئی چیز سلامت نہیں رہی
    پھیلی ہوئی یہاں وہاں ساری ہے ٹوٹ پھوٹ
    جیسے کوئی قیامتِ صغریٰ گزر گئی
    اپنی کہانی آپ ہی کہتی ہے ٹوٹ پھوٹ
    بکھرا ہوں اُس کے راہگزر پر جو میں، ظفرؔ
    اس طرح میرے کام بھی آئی ہے ٹوٹ پھوٹ​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں