1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کے سستے ترین ممالک

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از ابو تیمور, ‏16 اگست 2013۔

  1. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:


    کسی دوسرے ملک میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کرنا یقیناً ایک دلچسپ خیال ہوسکتا ہے- اس کے لیے جو سب سے اہم عنصر مدنظر رکھا جاتا ہے وہ ملک کے وسائل کیا ہیں- دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جنہیں دنیا کے سستے ترین ممالک ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

    Croatia
    دوسرے یورپی ممالک کی طرح کروشیا کا شمار بھی سب سے زیادہ خوبصورت مقامات میں کیا جاتا ہے- اگرچہ موسم گرما میں یہاں کر شے کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس وقت سیاحوں کی آمد کا موسم ہوتا ہے- لیکن حکام نے قیمتوں پر انتہائی سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے اور اس کا فائدہ مقامی افراد کو ہی نہیں بلکہ سیاحوں کی بھی پہنچتا ہے- تفریح٬ نقل و حمل اور خوراک کی قیمتوں کا موازنہ دوسرے یورپی ممالک سے کیا جاسکتا ہے- کروشیا کے بیشتر افراد انگریزی زبان بول سکتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو اس پر مکمل عبور رکھتے ہیں-
    [​IMG]

    Indonesia
    انڈونشیا اپنے ہزاروں جزیروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- ان میں سے ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جو رہائش کے حوالے سے انتہائی سستا ہے- انڈونیشیا میں بالی سے زیادہ مشہور کوئی دوسرا سیاحتی مقام نہیں ہے- یہ جزیرہ نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ انڈونیشیا کی ثقافت سے مالا مال بھی ہے٬ جو کہ مندروں٬ غاروں اور جنگلات پر مشتمل ہے- یہاں رہائش اختیار کرنا امریکہ کے مقابلے میں کئی سستا ہے- آپ یہاں 50 ہزار ڈالر یا اس سے کچھ کم میں بھی 2 سے 3 کمروں کا اپارٹمنٹ کرایہ پر حاصل کرسکتے ہیں- اگرچہ یہاں طبی سہولیات مغربی ممالک کی مانند نہیں ہیں لیکن پھر بھی انتہائی سستی ضرور ہیں٬ جیسے کہ آپ صرف 1 ڈالر میں اپنے بال کٹوا سکتے ہیں-
    [​IMG]

    Peru
    پیرو ایک قدیم ترین ملک ہے اور یہ اپنے خوبصورت اور دلکش مناظر اور آبی جنگلات کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے- تاجر حضرات کے لیے یہ ملک پہلے ہی کاروبار کے لحاظ سے ایک پرکشش ترین ملک ہے کیونکہ یہاں کان کنی اور شپنگ کی ایک وسیع صنعت موجود ہے- پورے ملک میں سفر کے اخراجات بھی انتہائی کم ہیں- جبکہ اس ملک میں خوراک اور سامان بھی انتہائی سستے نرخوں پر دستیاب ہوتے ہیں- پیرو میں دنیا کے مقبول ترین مقامات بھی موجود ہیں جیسے کہ ایمیزون اور ماچو پچو-
    [​IMG]

    Morocco
    مراکش افریقہ کے شمالی حصے میں واقع ایک ملک ہے اور یہ دنیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام بھی ہے- اس مقبولیت کی وجہ مراکش کی مستحکم معیشت اور مناسب قیمتوں پر میسر آنے والا سامان ہے- کئی کمپنیوں نے اس ملک میں اپنے دفاتر بھی کھول رکھے ہیں- اگر آپ رہائش کے لیے مراکش کا انتخاب کرتے ہیں تو انتہائی کم اخراجات میں آپ کو خوراک میسر آئے گی جس کا موازنہ امریکی اور یورپی ممالک سے بھی کیا جاسکتا ہے- یہاں کی مقامی مصنوعات عام طور پر سستی٬ تازہ اور بہترین معیار کی ہوتی ہیں-
    [​IMG]

    Greece
    یونان کا شمار ایسے ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ چھٹیاں گزارنے کے جاتے ہیں اور یہ دنیا کا ایک پرکشش ترین ملک بھی سمجھا جاتا ہے- ان اعزازات کی وجہ اس ملک کا قدیم اور ثقافت کے حوالے سے امیر ہونا ہے- اس ملک میں پیدا ہونے والے چند حالیہ معاشی مسائل نے یہاں کی زندگی کے معیار کو کافی متاثر کیا ہے لیکن اس سب کے باوجود اسے رہائش کے حوالے سے انتہائی سستا ترین ملک سمجھا جاتا ہے- اس ملک میں بجلی انتہائی سستی قیمت پر مہیا کی جاتی ہے جبکہ دیگر مصنوعات بھی انتہائی سستی ہیں-
    [​IMG]

    Mexico
    دنیا بھر سے افراد میکسیکو کی سیر کو آتے ہیں اور اس کی ایک بنیادی وجہ یہاں غذا٬ سامان اور خدمات کا سستا ترین ہونا ہے- یہاں کم اخراجات میں بھی معیاری زندگی میسر آتی ہے- یہاں پھل اور سبزیاں صرف آدھے ڈالر فی کلو کے حساب سے فروخت کی جاتی ہیں- اس ملک میں طبی سہولیات سستی اور اعلیٰ درجے کی ہیں- اس ملک کی ثقافت اور جدید طرز زندگی یہاں آنے والے سیاحوں کو تفریح مہیا کرتے ہیں- رہائش کے حوالے سے بھی اسے انتہائی سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے-
    [​IMG]

    Sri Lanka
    سری لنکا ایسا ملک ہے جہاں 8 عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس موجود ہیں اور اسی وجہ سے یہاں سیاحت بھی اپنے عروج پر دیکھنے میں آرہی ہے- اس ملک کی معیشت کا انحصار زیادہ تر اپنے ہی وسائل پر ہوتا ہے- کولمبو کا شمار سری لنکا کے ان بہترین مقامات میں کیا جاتا ہے جہاں رہائش اختیار کی جاسکتی ہے- یہ نہ صرف کاروباری مرکز ہے بلکہ یہاں متعدد مندر اور مجسمے بھی موجود ہیں- سردیوں میں اس ملک کا گرم موسم مغربی ممالک کے باشندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے-
    [​IMG]

    Portugal
    یقیناً پرتگال کی آب و ہوا میں رہائش بہت بہترین ہے- اس ملک کا شمار بھی دنیا کے سستے ترین ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں کم اخراجات میں بھی ایک بہترین زندگی میسر آتی ہے- جبکہ یہاں پائی جانے والی مچھلی٬ پھل اور خشک میوے بھی انتہائی لذیذ ہوتے ہیں- پرتگال کی سرفہرست ترجیحات میں طبی سہولیات شامل ہیں- کسی بھی غیر ملکی کو پرتگال میں رہائش اختیار کرنے پر 10 سال تک ٹیکس کی چھوٹ بھی دی جاتی ہے- ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے والے افراد کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے-
    [​IMG]

    Brazil
    برازیل ایک ایسا ملک ہے جسے خوبصورت ساحلوں اور آبی جنگلات نے گھیر رکھا ہے- اور یہ ملک آنے والے اولپمکس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دینے والا ہے- ان سب سے آپ اس ملک کی ترقی کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں- برازیل کی اعلیٰ معاشی پالیسی کے باعث کاروباری افراد کے نزدیک یہ ایک بہترین ملک ہے- یہاں اشیاﺀ کی قیمتوں پر انتہائی سختی کے ساتھ کنٹرول رکھا جاتا ہے- 2012 میں اسے 7ویں بڑی معیشت کا درجہ بھی حاصل رہا ہے-
    [​IMG]

    Pakistan
    اگرچہ پاکستان کا شمار محفوظ ترین ممالک میں نہیں کیا جاتا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ رہائش کے حوالے سے اپنے آپ کو سستے ترین ملک کے طور پر منوا چکا ہے- یہاں گھر کا ماہانہ کرایہ اوسطاً 100 ڈالر تک ہوتا ہے- 2010 میں کیے جانے والے ایک امریکی سروے میں پاکستان کے شہر کراچی کو دنیا کا سستا ترین شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے- اس ملک کو منفرد جنگلی حیات کا گھر بھی سمجھا جاتا ہے جیسے انڈس بلیو ڈولفن یا سینڈ کیٹ-
    [​IMG]




    بشکریہ: ہماری ویب
     
    محبوب خان، عطاءالرحمن منگلوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی زبردست معلومات ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں