1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی500با اثر مسلمان شخصیات، مفتی تقی عثمانی اور عامر لیاقت بھی شامل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏28 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی…ایک تحقیقاتی ادارے نے دنیا کی 500 با اثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ ان شخصیات میں وزیرِ اعظم نواز شریف، جنرل کیانی، عمران خان، ڈاکٹر عبدالقدیر، مفتی تقی عثمانی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے نام بھی شامل ہیں۔دنیا کے صف اول کے تحقیقاتی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹیڈیز سینٹر نے 500 با اثر مسلمان شخصیات کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔پاکستان سے جن با اثرشخصیات کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں وزیر اعظم نواز شریف، جنرل اشفاق پرویز کیانی، عمران خان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، مفتی تقی عثمانی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اور ممتاز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دینی و سماجی حوالوں سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ جس کی باز گشت وقتا فوقتا عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سنائی دیتی رہی ہے۔با اثر ترین مسلمان شخصیات کے تعارف پر مبنی فہرست جاری کرنے والے ادارے کے منتظمین نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں ان کی غیر متعصبانہ سوچ، معاشرے میں امن و برداشت کے فروغ، سماجی برائیوں کے خلاف جہاد اور سب سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بے لوث عشق کی بناء پر اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پاکستان ، عالم اسلام بلکہ دنیا کا سب سے موثر ترین اور مقبول ترین میزبان قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جیو کے شہرہ آفاق پروگرام۔عالم آن لائن۔ سے مقبولیت کی منازل طے کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عوام الناس کے بڑے طبقے میں اپنی غیر فرقہ وارانہ سوچ، بد عنوانی کے خلاف پر زور مہم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جیسی خوبیوں کی وجہ سے غیر معمولی مقام حاصل کیا اور زبردست پیشہ وارانہ مہارت اور صحیح انداز میں لوگوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے میڈیا کی انتہائی با اثر شخصیت بن گئے۔ ابتداء میں وہ پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت، قومی اسمبلی کے رکن اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور بھی رہے مگر 2007 میں انہوں نے دینی خدمات کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس فہرست میں پاکستان کی جن نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، عمران خان، مفتی تقی عثمانی ، تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب، مولانا طارق جمیل، علامہ طاہر القادری، مولانا شاہ حکیم محمد اختر، مولانا سلیم اللہ خان، ڈاکٹر احمد رفیق اختر، مولانا عبدالستار ایدھی، مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، مولانا محمد الیاس قادری، حافظ محمد سعید، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فرحت ہاشمی اور ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔جبکہ بھارت سے مولانا محمود مدنی، ڈاکٹر ذاکر نائیک، ڈاکٹر عبدالکلام، مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازہری، سید ابراہیم خلیل البخاری اور علامہ ضیاء المصطفیٰ، عامر خان اور اے آر رحمان کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔فہرست میں عالمی سطح کی جن نامور مسلمان شخصیات کو جگہ دی گئی ہے ان میں خادمین حرمین شرفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شیخ عبدالرحمنٰ السدیس، شیخ الشریم، متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان، شیخ محمد بن یحییٰ الحسینی، عبد اللہ گل، طیب اردگان، آیت اللہ سید علی خامنائی، مفتی اعطم شیخ احمد محمد الطیب، سید علی حسن سیستانی، سید حسن نصر اللہ، محمود عباس، علامہ یوسف القر ضاوی، سراج الدین حقانی، گلبدین حکمت یار، ملا عمر، حامد کرزئی، شیخ حسینہ واجد، ڈاکٹر محمد یونس، محمد مرسی اور ایمن الظواہری شامل ہیں۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128169
     

اس صفحے کو مشتہر کریں