1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کا ہر 12 واں شخص اور 10 واں پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏19 مئی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    دنیا کا ہر 12 واں شخص اور 10 واں پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

    لاہور (رپورٹ: نوید طارق) آج ساری دنیا میں ہیپا ٹائیٹس کے انسداد کا دن اس تلخ حقیقت کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ دنیا کا ہر 12 واں اور 10 واں پاکستانی ہیپا ٹائیٹس کا شکار ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں ایک کروڑ 44 لاکھ (ہیپا ٹائیٹس سی کے 88 لاکھ اور بی کے 56 لاکھ) مریض ہیں جبکہ وزیراعظم کے انسداد ہیپا ٹائیٹس (یرقان) پروگرام کے تحت ہیپا ٹائیٹس سی کے صرف 0.38 (33 ہزار) اور ہیپا ٹائیٹس بی کے 0.11 فیصد (6 ہزار 270) کے مریضوں کو مفت سرکاری طبی امداد دی جا سکی یوں صرف 0.49 فیصد مریض مفت سرکاری سہولت سے مستفید ہو سکے۔ وبائی امراض پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے GIDEON کے مطابق کراچی میں 4 فیصد حاملہ خواتین ہیپا ٹائیٹس اے اور 17 فیصد بی جبکہ سندھ میں 18.5 فیصد کانسٹیبلز ہیپا ٹائیٹس بی یا سی سے متاثرہ ہیں۔ اندرون سندھ 17 سے 22 سال کے 5237 مردوں پر کئے گئے ایک ہیلتھ سروے میں 7.39 فیصد ہیپا ٹائیٹس اور 4.37 فیصد بی کے وائرس کا شکار پائے گئے۔ ضلع نوشہرو فیروز سے 10.1، گھوٹکی 9.2 اور خیرپور سے حاصل کئے گئے 7.5 فیصد نمونوں میں ہیپا ٹائیٹس بی وائرس پایا گیا جبکہ نوابشاہ 9.3، خیرپور 6.7 اور گھوٹکی حاصل کردہ 6.6 فیصد کیسز میں ہیپا ٹائیٹس سی کا وائرس پایا گیا جبکہ لاہور میں 5.4 فیصد مریض اس سے شدید متاثر ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جیکب آباد میں لگائے گئے بلڈ بینک میں یہ انکشاف ہوا کہ شہر اور گردونواح میں 51 فیصد آبادی ہیپا ٹائیٹس میں بی یا سی سے متاثرہ ہے۔ عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل کی تحقیق کے مطابق ہیپا ٹائیٹس سی کے علاج کے لئے ملکی طبی ماہرین نے انجیکشن تیار کر لیا ہے جسے عالمی ادارہ صحت کے مقررہ معیار پر جانچنے کے لئے جرمنی بھجوایا گیا جس پر پورا اترا۔ اس کامیابی سے ملک ہر سال اس انجیکشن کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والی قیمتی زرمبادلہ (2 ملین روپے) بچا سکے گا۔ ملک میں پانی کے معیار پر تحقیق کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی جانب سے بوتل کے پانی پر کی گئی ایک تحقیق میں مارکیٹ میں منرل واٹر کے نام پر فروخت ہونے والے 63 مختلف برانڈز کے نمونے حاصل کئے جن میں سے 52 فیصد پینے کے لئے غیرمحفوظ پائے گئے۔ نتائج کے مطابق 22 نمونوں میں ہیپا ٹائیٹس کی وجہ بننے والے بیکٹریا کی آلودگی غیرمحفوظ حد تک پائی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 12 ممالک (الجیریا، بنگلہ دیش، چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران، لیبیا، میکسیکو، میانمار، نیپال، صومالیہ) میں شامل ہے جہاں ہیپا ٹائیٹس ای کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا ہر 12 واں شخص اور 10 واں پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

    اللہ کریم اس موذی مرض سے محفوظ و مامون رکھیں
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا ہر 12 واں شخص اور 10 واں پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

    آمین ثم آمین

    وسیم بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ

    اللہ تعالی ہر کسی کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ فرمائے آمین
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا ہر 12 واں شخص اور 10 واں پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

    اللہ تعالی ہر روحانی و جسمانی مرض سے محفوظ رکھے۔
    وسیم بھائی ۔ بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں