1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کا سب سے پستہ قد انسان

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏1 مارچ 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گنيز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے چندر بہادر ڈانگي کے قد کی پیمائش کی جو اکیس اعشاریہ پانچ انچ پایا گیا۔
    گنيز نے ڈانگي کو دو سرٹيفکیٹ دیے، پہلا دنیا کے سب سے چھوٹے مرد ہونے کا اور دوسرا گنيز کے ستاون سالہ تاریخ میں سب سے پستہ قد انسان ہونے کا۔

    چندر بہادر ڈانگي نے صحافیوں سے کہا، ’میں بہت خوش ہوں۔ میں نیپال اور دنیا کے مختلف ممالک دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

    نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریبا چار سو کلومیٹر دور ایک گاؤں رمكھولي میں ڈانگي اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے پانچ بھائی ہیں جو عام انسانی قد کے ہیں۔

    سنیچر کو کھٹمنڈو میں گنيز کی ٹیم سے ملنے سے پہلے ڈانگي کو کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی شدید بیمار نہیں ہوئے۔

    کلینک میں جن ڈاکٹروں نے ڈانگي کو دیکھا انہوں نے بھی ان کی صحت میں کوئی خرابی نہیں پائی۔ ان کے خاندان کو یاد نہیں ہے کہ ڈانگي کا قد بڑھنا کب رک گیا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے چندر بہادر ڈانگي کبھی گھر سے باہر کام کرنے نہیں گئے۔ وہ بس کبھی کبھی گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹا دیتے ہیں۔

    ڈانگي سے پہلے یہ خطاب فلپائن کے جونرے بلاوگ کے پاس تھا۔ جونرے کا قد تیئس اعشارہ پانچ انچ تھا۔

    چندر بہادر ڈانگي جہاں رہتے ہیں وہ گاؤں شہر سے اتنا دور ہے کہ ان کے بارے میں معلومات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔ لکڑی کٹوانے کا کام کروانے والے ایک ٹھیکیدار نے ڈانگي کو دیکھا اور اس کے قد کے بارے میں مقامی نیوز چینلوں کو معلومات دی۔
     
  2. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    جواب: دنیا کا سب سے پستہ قد انسان

    یہ اتنا لبما کون پڑے تانیہ جی
     
  3. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا سب سے پستہ قد انسان

    بہت دلچسپ اور حیرت انگیز۔ ہم سے شیئر کرنے کا شکریہ ۔
    کیا کوئی جانتا ہے کہ ان کی عمر کیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں