1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل ہے آئینہء حیرت سے دو چار آج کی رات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏17 ستمبر 2012۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:

    دل ہے آئینہء حیرت سے دو چار آج کی رات
    غمِ دوراں میں ہے عکسِ غمِ یار آج کی رات

    آتشِ گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
    دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات

    آج کی رات کا مہماں ہے ملبوسِ حریر
    اس چمن زر میں اگتے ہیں شرر آج کی رات

    میں نے فرہاد کی آغوش میں شیریں دیکھی
    میں نے پرویز کو دیکھا سرِ دار آج کی رات

    جو چمن صرفِ خزاں ہیں وہ بلاتے ہیں مجھے
    مجھے فرصت نہیں اے جانِ بہار آج کی رات

    مشعلِ شعر کا لایا ہوں چڑھاوا عابد
    جگمگاتے ہیں شہیدوں کے مزار آج کی رات

    عابد علی عابد
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دل ہے آئینہء حیرت سے دو چار آج کی رات

    جو چمن صرفِ خزاں ہیں وہ بلاتے ہیں مجھے
    مجھے فرصت نہیں اے جانِ بہار آج کی رات

    واہ بہت خوب شعیب جی!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں