1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل ہجر کے درد سے بوجھ ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏4 اکتوبر 2011۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    امید ہے سب دوست بخیریت ہونگے، ہماری پہلی پوسٹ، محفل کے سب دوستوں کے نام

    انشاء جی

    دل ہجر کے درد سے بوجھ ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو یہ کیونکر ہو؟

    اک بھیک کے دونو کاسے ہیں، ایک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں
    ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم اگر ہو!

    یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، ایک درد کا پھوڑا اکھڑ سا
    نا گپت رہے نا پھوٹ بہے، کوئی مرہم کوئی نشتر ہو

    ہم سانجھ سمے کی چھایاں ہیں، تم چڑھتی رات کے چندر ماں
    ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو!

    اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے
    چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو

    جس چیز سے تجھ کو نسبت ہے، جس چیز کی تجھ کو چاہت ہے
    وہ سونا ہے وہ ہیرا ہے، وہ ماٹی ہو یا کنکر ہو

    اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا
    جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہو

    وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
    اس سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو
     
  2. فرہاد عامر
    آف لائن

    فرہاد عامر ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دل ہجر کے درد سے بوجھ ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو

    اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا
    جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہو

    واہ بہت خوب شعیب امین اچھی انٹری ہے

    خوش رہیں
     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دل ہجر کے درد سے بوجھ ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو

    بہت خوب شعیب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دل ہجر کے درد سے بوجھ ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو یہ کیونکر ہو؟

    اک بھیک کے دونو کاسے ہیں، ایک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں
    ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم اگر ہو!
     
اس صفحے کو مشتہر کریں