1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل کی بات جان لی

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏4 جولائی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    Graphic1.bmp.jpg
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    دل کی بات جان لی
    1. مدینۃ المرشد بریلی شریف میں ایک صاحب تھے جو بزرگان دین کو اہمیت نہ دیتے تھے اور پیری مریدی کو پیٹ کا ڈھکو سلہ کہتے تھے۔ ان کے خاندان کے کچھ افراد اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن سے بیعت تھے۔ وہ لوگ ایک دن کسی طرح سے بہلا پھسلا کر ان کو اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی زیارت کے لئے لے چلے۔ راستے میں ایک حلوائی کی دکان پر گرم گرم امرتیاں (ماش کے آٹے کی مٹھائی جو جلیبی کے مشابہ ہوتی ہے) تلی جا رہی تھیں، دیکھ کر ان صاحب کے منہ میں پانی آ گیا۔ کہنے لگے، “یہ کھلاؤ تو چلوں گا“ ان حضرات نے کہا کہ واپسی میں کھلائیں گے پہلے چلو۔ بہرحال سب لوگ اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔ اتنے میں ایک صاحب گرم گرم امرتیوں کی ٹوکری لے کر حاضر ہوئے۔ فاتحہ کے بعد سب کو تقسیم ہوئیں۔ دربار اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا قاعدہ تھا کہ سادات کرام اور داڑھی والوں کو دگنا حصہ ملتا تھا۔ چونکہ ان صاحب کی داڑھی نہیں تھی لٰہذا ان کو ایک ہی امراتی ملی۔ اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا کہ ان کو دو دیجئے۔ تقسیم کرنے والے نے عرض کی، حضور! انکے داڑھی نہیں ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے مسکرا کر فرمایا، “ ان کا دل چاہ رہا ہے ایک اور دیجئے۔“ یہ کرامت دیکھ کر وہ اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مرید ہو گئے۔ اور بزرگان دین کی تعظیم کرنے لگے۔

    ( تجلیات امام احمد رضا خان، ص101، برکاتی پبلشرز باب المدینہ کراچی )
    دل کی جو بات جان لے روشن ضمیر ہے
    اس احمد رضا کو ہمارا سلام ہو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں