1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل ٹوٹے تو خدا بھی روٹھ جاتا ہے ـــ -- حنا شیخ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏5 اکتوبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دل ٹوٹے تو خدا بھی روٹھ جاتا ہے
    پتھر کے صنم میں تجھ کو مناتا کیسے

    دل ٹوٹتا ہے تو آواز کہاں ہے آتی
    آنکھوں کے پانی کو میں روکتا کیسے


    راستہ طویل ہے اور ہمسفر بھی ساتھ نہیں
    میں شہر کے جنگل سے نکلتا تو نکلتا کیسے

    رات آتی ہے تو آنکھوں میں کٹ جاتی ہے
    خوابوں کو ان آنکھوں میں پروتا کیسے ؟


    جب بھی ملتے ہو فاصلے سے ملتے ہو
    دوریوں کو قربتوں میں بدلتا میں کیسے


    اب کے برسات میں خوب ہی برسا پانی
    ٹوٹتے گھر کومیں بچاتا تو بچاتا کیسے

    قریب تھا مگر فاصلے بہت تھے درمیان
    میں اس کے قریب جاتا تو جاتا کیسے ؟

    حنا شیخ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں