1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل و جاں سے جو نبی کا غلام بنتا ہے ۔ محمد عمران شریف

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏31 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نعت رسول مقبول ﷺ
    ----
    دل و جاں سے جو نبی کا غلام بنتا ہے
    مدینہ بھی اسے ماہِ تمام لگتا ہے

    نگر نبی کا مفرح ہے جابجا ایسا
    قدم قدم دلِ مضطر یہاں سنورتا ہے

    قدم قدم جبیں سجدہ بدوش کر لینا
    قدم قدم یہاں نورِ خدا اترتا ہے

    درِ رسول پہ رکھ دینا عاجزی کے ساتھ
    یہاں نصیب بکروٹ قریں بدلتا ہے

    یوں لمحہ لمحہ گزارو بکوچہءِ جاناں
    پگھل کے جوں مہِ کامل افق میں ڈھلتا ہے

    جگہ جگہ کو یہاں چومنا عقیدت سے
    جگہ جگہ یہاں رحمت کا پھول کھلتا ہے

    شرف یہ سبز گیں گنبد کے لمس کا ہےکہ
    ہوا کے جھونکوں میں بارِ کرم مہکتا ہے

    درِ کرم ہے مطب ایسا خاک سے جس کی
    مریض عشق کو علت میں چین ملتا ہے

    رضا نبی کی ملے جس کو دار فانی میں
    نصیب کا غنی عمران بن کے چلتا ہے
    ----
    محمد عمران شریف
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں