1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل میں اگر بسی ہے محبت رسول کی ۔شفیق رائے پوری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دل میں اگر بسی ہے محبت رسول کی
    پھر ہم کو ڈھونڈ لے گی شفاعت رسول کی

    ثانی نہیں ہے کوئی کہیں بھی رسول کا
    ظاہر اسی سے ہوگئی عظمت رسول کی

    دیکھا جو مصطفے کو تو جبریل بول اٹھے
    سب صورتوں میں خوب ہے صورت رسول کی

    پوشیدہ ہر ادا میں ہیں اسلام کے رموز
    دیکھواٹھا کےخلوت وجلوت رسول کی

    قائل نہیں ہیں مدحت اہل دول کے ہم
    مثل رضا عزیز ہے مدحت رسول کی

    جنت ہماری کیوں نہ ہو سیدھی سی بات ہے
    ہم لوگ ہیں رسول کے جنت رسول کی
    (ثانی مصرع: استفادہ)

    چہرے پہ جیسے نور برسنے لگا شفیق
    جب سے سجی ہے چہرے پہ سنت رسول کی

    شفیق رائے پوری

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں