1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دفاتر میں زیادہ دیر میز پر نہ بیٹھیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏2 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    دفاتر میں زیادہ دیر میز پر نہ بیٹھیں

    ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دفتروں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی میز پر زیادہ دیر نہ بیٹھیں۔
    اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفاتر میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ جن افراد سے روبرو بات کر سکتے ہیں ان کو ای میل کے ذریعے پیغامات نہ بھیجیں۔

    برطانوی تحقیق میں متنبہ کیا گیا ہے کہ لوگ اپنا بہت زیادہ وقت اپنی میزوں ہی پر گزارتے ہیں۔
    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگ روزانہ چار گھنٹے اور اکتالیس منٹ کرسیوں پر بیٹھے گزارتے ہیں۔
    ڈاکٹر میانا ڈنکن کا کہنا ہے ’لوگ اپنی کرسیوں پر بیٹھے اتنا ہی وقت گزارتے ہیں جتنا کہ وہ سوتے ہوئے گزارتے ہیں۔‘
    انہوں نے کہا کہ جو لوگ دفتروں میں میز پر بیٹھے رہتے ہیں وہ ممکنہ طور پر گھر پر بھی بیٹھے رہتے ہیں جس کے وجہ سے وزن بڑھتا ہے۔
    اس تحقیق کے لیے ایک ہزار سے زیادہ افراد سے انٹرویو اور سروے کیے گئے۔
    ڈاکٹر ڈنکن نے کہا ’ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہم کتنی دیر کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں۔‘
    انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ماہرِ نفسیات لوگوں کو بتائے کہ تھوڑی دیر بیٹھ کر تھوڑی چہل قدمی ضروری ہے۔ ’اگر ضرورت پڑے تو اپنی میز یا کمپیوٹر پر یاد دہانی کے لیے نوٹ لگایا جا سکتا ہے۔‘
    ڈاکٹر ڈنکن نے کہا ’اٹھو اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرو۔ یہ ای میل کرنے سے بہتر طریقہ ہے۔‘
     

اس صفحے کو مشتہر کریں