1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعائے سیدِ ابرار ہیں عمر فاروق ۔۔ سعادت علی ثاقب

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دعائے سیدِ ابرار ہیں عمر فاروق
    گلِ بہشت کی مہکار ہیں عمر فاروق

    وہ جن کے سائے سے شیطان بھاگ جاتا ہے
    خدائے پاک کی تلوار ہیں عمر فاروق

    رسولِ پاک نگارندۂ قلوب و نگاہ
    انہی کے فیض کا شہکار ہیں عمر فاروق

    جو میرے بعد نبی ہوتے تو عمر ہوتے
    حدیثِ حق کے سزاوار ہیں عمر فاروق

    زمیں کے ساتھ دلوں کو بھی فتح کرتے ہیں
    وہ جن کے قافلہ سالار ہیں عمر فاروق

    کوئی بھی جرم کرے ان سے بچ نہیں سکتا
    نظامِ عدل کا معیار ہیں عمر فاروق

    وہ جس کو پیاری ہے ثاقب رسولِ پاک کی ذات
    اسی کے دلبر و دلدار ہیں عمر فاروق
    -------
    سعادت علی ثاقب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں