1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعاؤں نے رسولی کا خاتمہ کردیا

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏10 جنوری 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    دعاؤں نے رسولی کا خاتمہ کردیا


    پچھلے سال کے آغاز میں ہم پر یہ تکلیف دہ انکشاف ہوا کہ میرا بڑا بیٹا، جاوید جگر کی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس نے ڈاکٹر جہانگیر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے اسے کچھ ٹیسٹ کروانے

    کاکہا۔ ٹیسٹ میں جگر میں کچھ خرابی ظاہر ہوئی۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ مرض ابھی ابتدائی حالت میں ہے اور اس نے جسم کو متاثر نہیں کیا۔ بعدازاں شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا۔ اس میں ۰۰۰،۳۰ AFP (۳۰؍ ہزار Serum A-Fetoppotein) ظاہر ہوئے جو انتہائی تشویش ناک صورت حال تھی۔ اس کے بعد الٹراسائونڈ ہوا۔ اس میں جگر کے دائیں حصے میں 7.3×6.3cm جسامت کی رسولی دریافت ہوئی۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے کہا، یہ صرف ٹرانسپلانٹ ہی سے درست ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں سے یہ بھی پتاچلا کہ آپریشن صرف چین اور بھارت میں ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میںمزید معلومات حاصل کیں تو خرچ تقری باً ۸۰؍لاکھ روپے بتایا گیا۔ یہ سن کر ہم بڑے پریشان ہوگئے کیونکہ ایک کروڑ روپیہ کہاں سے لاتے؟
    اب اللّٰہ اور اس کے رسولؐ کی طرف رجوع کیا۔ میں، میرے بیٹے اور اس کی بیوی نے اللّٰہ سے دعائیں کیں۔ میں تہجد کے وقت اٹھ جاتا اور اللّٰہ سے رو رو کر اور نہایت عاجزی سے اسے محبوبؐ کا واسطہ دے کر دعائیں مانگتا۔ انہی دنوں جاوید نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔ اس دفعہ AFP کم ہو کر ۰۰۰،۲۳ تیئس ہزار سے کچھ زیادہ آیا۔ اب اللّٰہ سے کچھ بہتری کی امید ہوئی۔ میں ، میرے بیٹے و بہو نے دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ رمضان کے دوران میںبھی، میں روزانہ ڈیڑھ بجے رات کو تہجد پڑھ کر اللّٰہ سے دعا کیا کرتا۔ سورۃ فاتحہ و کلمہ طیبہ پڑھتا اور اللّٰہ تعالیٰ اور رسول اللّٰہﷺ کے مبارک اسماء کا واسطہ دے دے کر دعائیں مانگتا۔
    عید کے دن بھی اللّٰہ سے دعا کی۔ ’’رب العالمین! میں نے رمضان کے پورے روزے رکھے ہیں۔ تیری خلوص دل سے عبادت کی ہے۔ آپ انھیں اپنے حبیبؐ کے صدقے قبول فرمائیں اور اگر اس کا ثواب دینا ہے، تو میرے بیٹے کی صحت یابی کی صورت دیجئے‘‘ میرے بیٹے نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔ اب نتیجہ ناقابل یقین تھا۔ اس بار اے ایف پی ۲۲۰۰ آئے۔ بہرحال اللّٰہ کا رحم جاری ر ہا ۔ ۱۷؍ ستمبر کے ٹیسٹ میں اے ایف پی ۶۳۲ ہوگیا۔ اس کا مطلب تھا کہ رسولی، اللّٰہ کے فضل سے تقریباً ختم ہو رہی ہے۔ میرے بیٹے ن ے ۱ ۸؍ستمبر کو حوصلہ کرکے اپنا الٹراسائونڈ ٹیسٹ کروایا تاکہ جگر کی اصلی حالت کا پتا چل سکے۔ دل سے بے اختیار ہی دعا نکلی۔جاوید نے اسپتال سے فون کیاکہ ڈاکٹرکوتو کچھ نظر نہیںآ رہا۔ بہرحال ڈاکٹر دیر تک جاوید کا معاینہ کرتا رہا لیکن اس نے رسولی کی موجودگی سے انکار کردیا۔اب اسے بڑے ڈاکٹر کے پاس لے جاگیا۔ خوب پڑتال کرنے کے بعدیہ تصدیق ہوگئی کہ اب رسولی کانام و نشان نہیں۔ ہمارے لیے یہ بات ناقابل یقین تھی کہ بغیر علاج کے رسولی غائب ہوگئی مگر نتائج یہی بتا رہے تھے کہ رسولی کا نام ونشان نہیں۔
    یہ حیرت انگیز واقعہ عیاں کرتا ہے کہ میرے رب کی رحمت کا کوئی حساب نہیں۔ رب رحیم نے ہم سب پر بہت بڑا احسان کیا۔ یہ سب سورہ یٰسین، رحمٰن، فاتحہ اور کلمہ طیبہ، اللّٰہ اور سید المرسلین کے اسماء الحسنیٰ کے ذکر کی برکت سے ہوا۔ اب بھی ڈاکٹروں سے بات کی جائے، تو وہ یہی کہتے ہیں کہ ایسا آج تک نہیں ہوا۔ جگر کی رسولی صرف آپریشن کے ذریعے ہی ختم ہوتی ہے۔ اس کا اور کوئی علاج نہیں۔ ہم اللّٰہ کی رحمت کے بہت شکرگزار ہیں۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دعاؤں نے رسولی کا خاتمہ کردیا

    واقعی دعاؤں میں بہت تاثیر ہوتی ہے ۔ لیکن دعا کرنے والے کا دل سے مخلص ہونا بھی شرط ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں