1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دشمن کی کسی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکس رہنا ہے، آرمی چیف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دشمن کی کسی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکس رہنا ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں سے خطاب میں کہی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور چیف آف لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا اور آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں