1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درس دیتے رہے نصابوں کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زنیرہ "گُل" (اصلاح طلب)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏10 اپریل 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درس دیتے رہے نصابوں سے
    ہم محبت بھری کتابوں سے
    اک عجب فلسفہ ہے دنیا کا
    منسلک ہم رہے خرابوں سے
    اک گناہوں کا ٹوکرا بھر کر
    میل کرتے رہے ثوابوں سے
    وہ جو منکر نکیر پوچھیں گے
    ہمیں ڈر ہی نہیں عذابوں سے
    فکر گر ہے تو بس اس الفت کی
    اَن گِنَت اس جہاں کے خوابوں سے
    اب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
    فانی دنیا کے ان سرابوں سے

    زنیرہ "گُل"
     
    Last edited: ‏12 اپریل 2018
    شکیل احمد خان، نعیم اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    نظر بہ مہر و وفا از سرِ ندامت ہے
    وگرنہ ذوقِ ستم گستری سلامت ہے

    نگار خانۂ وہم و گماں کا ہر پیکر
    غزال چشم و گل اندام و سرو قامت ہے

    درازئِ شبِ ہجراں بہ چشمِ غیض نہ دیکھ
    کہ دل مقابلِ دعوائ استقامت ہے

    مکینِ کوچۂ جاناں ہوا ہے طالبِ خلد
    مقامِ سرزنش و مَوردِ ملامت ہے

    اگرچہ راندۂ درگاہ ہوں مگر پھر بھی
    خدا کا شکر ہے کاسہ ابھی سلامت ہے

    کیا ہے خونِ تمّنا یہ سوچ کر ناصر
    غمِ شکستِ تمنّا بھی اک قیا مت ہے
     
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اس دور کے اثر کا جو پوچھو بیاں نہیں
    ہے کون سی زمیں کہ جہاں آسماں نہیں

    اس درجہ دلبروں سے کوئی رسم دلبری
    دل ہاتھ پر لیے ہوں کوئی دل ستاں نہیں

    افسردہ دل تھا اب تو ہوا غم سے مردہ دل
    جیتا ہوں دیکھنے میں ولے مجھ میں جاں نہیں

    آداب صحبتوں کا کوئی ہم سے سیکھ لے
    پر کیا کروں کہ طالب صحبت یہاں نہیں

    دل جل کے بجھ گیا ہے کسی نے خبر نہ لی
    ہم سوختہ دلوں کا کوئی قدرداں نہیں

    ہے کل کی بات سب کے دلوں میں عزیز تھا
    پر ان دنوں تو ایک بھی دل مہرباں نہیں

    ایسی ہوا بہی کہ ہے چاروں طرف فساد
    جز سایۂ خدا کہیں دارالاماں نہیں

    عالم کی ہے گی نرخ الٰہی سے زندگی
    تس پر بھی دیکھتا ہوں کہ بہتوں کو ناں نہیں

    حاتمؔ خموش لطف سخن کچھ نہیں رہا
    بکتا عبث پھرے ہے کوئی نکتہ داں نہیں
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اب آپ کوکیسے سمجھایا جائے کہ یہ کس قسم کی پوسٹ ہے
     
  5. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اور اچھی کوشش.. ماشاءاللہ
    لیکن کچھ چیزیں غور طلب ہیں

    "درس دیتے رہے نصابوں کا"
    نصاب کا نہیں بلکہ نصاب سے درس دیا جاتا ہے

    "گنتی کرتےرہے ثوابوں کا"
    ثوابوں کا نہیں ثوابوں کی ہونا چاہیے

    "فکرکرتے نہیں جوابوں کا"
    جوابوں کا نہیں جوابوں کی فکر ہوتی ہے

    "سجدہ کر لے اب ان گناہوں کا"
    گناہوں کے بعد توبہ کی جاتی ہے

    کوشش جاری رکھیں ساتھ میں نثر کا مطالعہ بہت ضروری ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا ایک مسئلہ قافیے کا بھی ہے
    آپ نے قافیے استعمال کیے ہیں وہ ہیں
    نصابوں، خوابوں، کتابوں، خرابوں، جوابوں
    لہذا آخری شعر میں گناہوں قافیے کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتا...
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ ممنون ہوں
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں دوبارہ کوشش کرتی ہوں غلطیاں درست کرنے کی لیکن یہ آخری شعر کے قافیے کا مسئلہ سمجھ سے بالا تر ہے
     
  9. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    فی الحال بس اتنا سمجھ لیں کہ تمام قافیوں میں آخر میں
    " ابوں " استعمال ہو رہا ہے جبکہ آخری قافیے میں "اہوں" آرہا ہے
    ہاں اگر آپ مطلع میں "گناہوں " کا استعمال کر تیں تو پھر قافیہ وسیع ہو جاتا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم کچھ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ حاضر
     
  11. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے سے کافی بہتر ہے..لیکن ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے

    در اصل غزل میں دو چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے
    ایک عروض کے اصولوں کا اور دوسرا اپنے خیالات کا

    معذرت چاہتا ہوں آپ کے کام میں کیڑے نکالنا مقصد نہیں اچھا لکھتی ہیں سو چھوٹے موٹے عیوب بھی برے لگتے ہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو آپ کی بہت مشکور ہوں
    مجھے تو کیڑے نکالنے والے اچھے لگتے ہیں
    میں پشتو بولنے والی ہوں تو مجھ سے اردو گرامر کی غلطی زیادہ ہوگی
    اور یہ پہلی بار ہماری اردو پر لکھنا شروع کیا ہے
    بس ابھی ابتدا کی ہے یہ سب سیکھنے کے لیے استاد کی ضرورت ہوتی ہے
    لیکن میں میڈیکل کی طالبہ ہوں اس لیے اس کا وقت فالحال نہیں ملتا
    یہیں پر شئیر کر کے اور طلب اصلاح لکھ دیتی ہوں تاکہ آپ جیسے کچھ اچھے جاننے والے میری مدد کریں
    مجھے بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر اور بہت بہت شکریہ مدد کے لیے
     
  13. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ !! واہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
     
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    33.jpg
     
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب اصلاح ہے۔ہرمتعلم اور مبتدی کے لیے کارآمد اور سود مند،ازراہِ کرم شعبۂ شعر وشاعری میں زبان وبیان کی اصلاحات میں اِسی طرح اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ہم ناپختہ کار شاعروں پر احسان ہوگا۔شکریہ
     
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    جی محترم بہت شکریہ، میرے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے لہذا زیادہ وقت نہیں دے سکتا..لیکن کوشش ضرور کروں گا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں