1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درسِ حیات میں یہ سلیقہ نصیب ہو ۔۔ اعجاز احمد *شرر* نظامی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏22 اکتوبر 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    درسِ حیات میں یہ سلیقہ نصیب ہو
    اخلاق مصطفیٰﷺ کا قرینہ نصیب ہو

    ہے مُدّتوں سے صرف یہی آرزو مِری
    نظروں کے سامنے کبھی روضہ نصیب ہو

    کر دیجئے کرم کی نظر مجھ غریب پر
    حسنین کا مجھے بھی اتارا نصیب ہو

    میں تو بھکاری آپ کے در کا ہوں مصطفیٰﷺ
    دینے کو آپکا ہی گھرانہ نصیب ہو

    بس التجا یہی ہے خدا ! وقتِ جاں کنی
    بس تیرے ہی حبیبﷺ کا جلوہ نصیب ہو

    یا رب بروز حشر جو جلنے لگے بدن
    سرکارﷺ دو جہان کا سایہ نصیب ہو

    نعتِ نبیﷺ *شرر* کو بھی کہنے کے واسطے
    احمد رضا کے علم کا قطرہ نصیب ہو
    __________
    اعجاز احمد *شرر* نظامی {چھتیس گڑھ}​

    مجلہ پیام خواتین فیس بک گروپ کا تیرہواں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرہ
    13 ستمبر تا 16 ستمبر 2018

     
    وقار احمد بھٹی، پاکستانی55 اور محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    بس التجا یہی ہے خدا ! وقتِ جاں کنی
    بس تیرے ہی حبیبﷺ کا جلوہ نصیب ہو
     
    وقار احمد بھٹی، پاکستانی55 اور محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ ـ جزاک اللہ
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
    وقار احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں