1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دربار عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ جمیل احمد شرقپوری انتقال کر گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏12 ستمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    شرقپور شریف (ملک محمد اقبال شاکر) ملک کی ممتاز دینی و روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ شرقپور شریف اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی ایڈوائزری کونسل کے رکن بانی تحریک یوم مجدد الف ثانی الحاج صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج 4بچے سہ پہر دربار حضرت میاں شیر محمد شرقپوری شرقپور شریف پر ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں مریدوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ صاحبزادہ پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے ان کی دینی و ملی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہم ایک عظیم دینی اور محب وطن شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔ 1933ءمیں پیر میاں جمیل احمد شرقپوری حضرت میاں ثانی لاثانیؒ کے ہاں شرقپور شریف میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم کی شروعات قرآن پاک سے کی۔ آپ نے تھوڑے ہی وقت میں 7سال کی عمر میں مولانا محمد علی سے قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم کی تکمیل کر لی۔ بعد ازاں آپ نے علوم اسلامیہ کی تعلیم کا آغاز اپنے والد میاں ثانی لاثانیؒ سے فارسی کی مشہور و معروف کتب گلستان اور بوستان پڑھیں اور اسلامی علوم کی تحصیل سے فراغت کے بعد آپ نے مذہبی کتب (فارسی، عربی، اردو) کا سیرحاصل کا شغل اپنایا۔ اسی مطالعہ کے ذوق و شوق کے نتیجے میں ہی آپ تصانیف کے میدان میں داخل ہوئے اور آپ نے متعدد کتب تصنیف کیں۔ میاں جمیل احمد شرقپوری نے علوم اسلامیہ کی تعلیم کا آغاز کیا اور ساتھ ہی پرائمری سکول شرقپور میں 1940ءمیں سات سال کی عمر میں داخلہ لے لیا۔ 1948ءمیں میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول شرقپور سے کیا آپ نے طب کی کتابیں پڑھیں۔ بعد میں آپ نے اپنی خاندانی روایات برقرار رکھنے کے لئے طیبہ کالج لاہور میں داخلہ لے لیا اور علم طب میں آپ نے ڈگری حاصل کی۔ آپ حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے بھائی اور اپنے والد حضرت میاں غلام اللہ المعروف ثانی لاثانیؒ کے دست اقدس پر بیعت سے مشرف ہوئے۔ حضرت میاں جمیل شرقپوری ایک سچے اور پکے عاشق رسول تھے۔ ان کا اوڑھنا بچھونا تک سنت رسول کے عین مطابق تھا۔ 1993ءمیں جامعہ حضرت شیر ربانی برائے طالبات کی بنیاد رکھ کر اس کی ضرورت کی تکمیل کر دی شرقپور کی سرزمین میں آپ نے 1955ءمیں ماہنامہ نور اسلام ایک مجلہ اسلامی جاری کیا۔ آپ نے 1971ءکے الیکشن میں جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر قصور کے حلقہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ میاں جمیل شرقپوری نے ساری زندگی اطاعت الٰہی، عشق رسول اور تبلیغ اسلام میں گزاری۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی ایڈوائزری کونسل کے رکن کی حیثیت سے آپ ادارے کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے تھے۔ پیر میاں جمیل احمد نے بیرونی ممالک کے علاوہ پاکستان کے اندر 100سے زائد مساجد جامع شیر ربانی کے نام پر تعمیر کروائی۔ آپ نے 70 کے قریب دینی تعلیم کی کتابیں شائع کیں اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سپیشل لائبریری آپ کے نام کی بنائی گئی جس میں لاکھوں کی کتابیں ہیں۔ مجدد الف ثانی کی یاد میں مختلف مصنف کے نام لاکھوں کتابیں شائع کروائیں، جمیل احمد شرقپوری میاں غلام اللہ ثانی لاثانیؒ کے چھوٹے بیٹے اور حضرت میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے بھتیجے تھے۔ آپ کو نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر مجید نظامی سے بہت پیار تھا۔ میاں جمیل احمد شرقپوری نے 5سال تک بیماری کا مقابلہ کیا۔ آپ کی عمر تقریباً 80سال تھی۔ سوگواروں میں ایک بیوہ 2صاحبزادے اور 1بیٹی چھوڑی ہے۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ مفتی منیب الرحمن ‘ مولانا فضل الرحمن‘ مولانا سمیع الحق ‘ڈاکٹر طاہر القادری‘ حافظ حسین احمد‘ علامہ عبد الستار عاصم، ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر نے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے مریدیں اور شہریوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی اوردھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ آپ کو شیربانی میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لله وان اليه راجعون
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  4. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ پاک بزرگوارم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ اور ہمیں صالحین کی سنگت عطا فرمائے۔ آمین
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ اور دربار عالیہ شیر ربانی حضرت شیر محمد شرقپوری رح کے سجادہ نشین جمیل احمد شرقپوری رح کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
    آمین
     
    احتشام محمود صدیقی، پاکستانی55 اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں