1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

'حالاتِ حاضرہ اور ملکی و عالمی سیاست' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 اپریل 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    صحافی ، ادیب، دانشوراور سیاسی رہنمائے قوم کسی بھی معاشرے میں ٹارچ بئیرر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جو نہ صرف قوم کی آوازمتعلقہ اربابِِ اختیار تک پہنچاتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر مختلف مسائل و مخمصات میں قوم کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی ایسے صحافی ، دانشوراور ادیب وسیع پیمانے پر موجود ہیں بلکہ پچھلے چند سالوں میں میڈیا چینل میں اضافے کے ساتھ ہی ایسے دانشوران اور ہمدردانِ قوم میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔
    یہ لوگ اپنی لچھے دار باتوں، دھواں دار تقریروں اور پراثر تحریروں سے ہمارے قلوب و اذہان پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہوئے ہمیں شعوری بیداری، قول و فعل میں مطابقت ، حب الوطنی ، اسلامی اخلاقیات وغیرہ کے درس دیتے نظر آتے ہیں۔ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو وقتا فوقتا بڑی بڑی عظیم شخصیات کو بھی اپنی لفظی و فکری تیر اندازی کا نشانہ بنا کر ان کی کردار کشی کرنا اپنا فرضِ منصبی سمجھتے ہیں ۔ اور ہم بطور قوم انکی لچھے دار باتوں ، جگت بازیانہ جملوں اور پرتاثیر تحریروں کے سحر میں‌مبتلا ہوکر کسی بھی اچھے انسان کے بارے میں منفی رائے قائم کرلیتے ہیں۔ ہمارے ان دانشورانِ قوم کی اس جسارت اور ہماری عوامی و قومی مجرمانہ غفلت کی جزا و سزا روز قیامت تو جو ہوگی سو ہوگی
    لیکن
    گذشتہ دنوں چند ایک ایسے کلپ میری نظر سے گذرے جنہیں دیکھ کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ انسان اپنے دردو الم کے لیے کسے مسیحا کرے۔

    بولتا پاکستان کے اینکر ۔معروف صحافی نصرت جاوید

    یہ وہ صحافی ہیں جو اپنے پروگرام بولتا پاکستان میں عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری ، ڈاکٹر اسرار احمد (مرحوم)، انصار برنی سمیت نہ جانے کن کن شخصیات پر تنقید و تضحیک کر چکے ہیں ۔ اور یہ وطیرہ تاحال روا رکھے ہیں۔
    مندرجہ ذیل کلپ میں‌نصرت جاوید صاحب خدا جانے کس حالت میں اس شو میں تشریف لائے ہیں کہ خواتین کو "بھائی جان اور بھیا" کے اراکین سے مخاطب کرنے کے ساتھ ساتھ شیری رحمان سے زیر لب مسکراہٹوں کے ساتھ سرِ عام پرانی دوستی کی یاد بھی جگانے لگے۔

     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    معروف صحافی حسن نثار

    یہ دانشور صاحب بھی اپنی دھواں دھار لفاظی اور جذباتی کالموں کی وجہ سے پبلک میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ یہ بھی ایسے صحافی ہیں جنہوں نے جنرل ضیاء الحق مرحوم کو لعنتی ، ڈاکٹر طاہر القادری پر اپنی زیر ادارت اخبار "خبریں" کفر کے فتوی چھپوانے سمیت بےشمار ایسے "کارنامے " سرانجام دے چکے ہیں کہ الاماں الحفیظ ۔
    ARYچینل پر گذشتہ دنوں لیٹ نائیٹ ٹالک شو میں جب انہیں‌ٹیلیفونک گفتگو کی دعوت دی گئی تو ان کے الفاظ نے انکی تعلیم ، انکی دانشوری ، انکی اخلاقی سطح کا بھید کھول دیا ۔

     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    حکومتِ پاکستان کے وزیر سردار عبدالقیوم جتوئی

    جو اکثر و بیشتر پیپلز پارٹی بشمول صدر آصف زرداری کو بےگناہ، معصوم اور مظلوم ثابت کرنے کے لیے ٹی وی سکرین اور میڈیا پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دو سال پہلے ایک قحبہ خانے (بدقماشی کے اڈے )‌سے گرفتار ہوئے تھے۔

     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    وزیرِ اعلی بلوچستان نواب اسلام رئیسانی

    جعلی ڈگریوں کے ایشو پر جن کا " اصول " ۔۔ ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی ۔۔ دنیا بھر میں پاکستان کا سر شرم سے جھکا گیا ۔ ذرا مندرجہ ذیل کلپ میں انکی تقریری لکنت اور مائیک کے پیچھے انکا جھومنا جھامنا ملاحظہ فرمائیے۔

     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    ٹن ا ے:khudahafiz:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    کاش ان سب کو غازی ممتاز قادری جیسے گارڈ‌ مل جائیں :takar:
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    اقبال فرما گئے ہیں:
    آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقیہ
    وحدت افکار کی بے وحدت کردار ہے خام
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    السلام علیکم
    بھولے بادشاہ ، یہی تو المیہ ہے کہ جنہیں رہبر ہونا تھا وہ رہزن ہیں ، اور جو چند ایک کچھ کرنا چاہتے ہیں تو یہ نیچ اور پاؤں چاٹتے بونے اپنے الفاظوں سے ایسی دھول اُڑاتے ہیں کہ ہر چہرہ ہی دھندلا جاتا ہے ، اور عام آدمی ہر ایک پر شک کرنے لگتا ہے ۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    بہت خوب کہا آصف بھائی ۔ سو فیصد متفق ہوں۔
     
  10. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    ان لوگوں کو لگتا ہے پھر بھی شرم نہیں آے گی
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر لالہ فضل الرحمن اپنی موج میں

     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    ق لیگ کے سابق ممبر اسمبلی الیاس گجر کی ظالمانہ کارستانیاں

     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دانشورانِ قوم اور اخلاقی گراوٹ

    پاکستان کے مقبول راہنما ۔ پاکستان کے سابقہ دوباری وزیراعظم ۔ محترم میاں نواز شریف
    کی بزدلی اور جھوٹوں پر ویسے تو شاید ہزاروں ویڈیو کلپس بن سکتے ہیں۔ تاہم فی الحال یہ ملاحظہ ہو۔

    نواز شریف کی دلیری ۔حب الوطنی ۔ عوام کے لیے جان دینے کا جذبہ ۔ اور دستخط نہ کرنے کا اعلان


     

اس صفحے کو مشتہر کریں