1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

داغ کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عرفان, ‏12 دسمبر 2007۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    تم کو چاہا تو خطا کیا ہے بتا دو مجھ کو
    دوسرا کوئی تو اپنا سا دکھا دو مجھ کو

    دل میں سو شکوہء غم پوچھنے والا ایسا
    کیا کہوں حشر کے دن یہ تو بتا دو مجھ کو

    مجھ کو ملتا ہی نہیں‌ مہر و محبت کا نشان
    تم نے دیکھا ہو کسی میں تو بتا دو مجھ کو

    ہمدموں اُن سے میں‌کہہ جاؤنگا حالت دل کی
    دو گھڑی کے لیئے دیوانہ بنا دو مجھ کو

    بیمروت دل بیتاب سے ہو جاتا ہے
    شیوہء خاص تم اپنا ہی سکھا دو مجھ کو

    تم بھی راضی ہو تمہاری بھی خوشی ہے کہ نہیں
    جیتے جی داغ یہ کہتا ہے مِٹا دو مجھ کو


    (داغ دہلوی)
     
  2. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھی شاعری ہے مبارز صاحب۔ :a180:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت اچھی شاعری ہے مبارز صاحب۔ :a180:[/quote:10dk3bg5]

    شکریہ محترمہ۔۔ :happy:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ داغ دہلوی کا کلام ارسال فرمانے پر بہت شکریہ ۔ :mashallah:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب مبارز جی کیا آپ کے پاس دیوان ھے داغ کا
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :a180: :a180:

    بہت خوب مبارز بھی ۔۔۔بہت اچھا انتخاب ہے
     
  7. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مبارز صاحب بہت خوب :a180:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی‌آپ سے ایک سوال پوچھا تھا جس سے سوال پوچھو وہی عالم آن لائن بن جاتا ھے :neu:
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    خوشی جی دیوان موجود ہے۔۔اسی لیئے تو اتنی ساری شاعری شیئر کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :happy:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ دیوان بھی موجود ہے اور دیوانہ بھی موجود ہے ۔ جبھی تو اتنی شاعری شئیر ہو رہی ہے۔ :mashallah:
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    داغ کا دیوان ہونا آپ کے باذوق ہونے کی نشاندہی کرتا ھے ، کم طرف تو صرف طنز ہی کر سکتے ھیں، آپ اب کوئی اور غزل شئیر کریں
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: دیوان والے کاشفی بھائی ۔ چلیں شاعری شعر کریں۔ اعلیٰ ظرف انتظار کر رہے ہیں۔ :hasna:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سبق ایسا پڑھا دیا تو نے
    دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے

    لاکھ دینے کا ایک دینا ھے
    دل بےمدعا دیا تو نے

    بے طلب جو ملا ،ملا مجھ کو
    بے غرض جو دیا دیا تو نے


    مجھ گناہگار کو جو بخش دیا
    تو جہنم کو کیا دیا تو نے

    داغ کو کون دینے والا تھا
    جو دیا اے خدا دیاتو نے
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب خوشی جی۔۔۔بہت ہی خوب۔۔
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مبارز جی
     
  16. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ، شکر گزاری کا انتہائی خوبصورت سبق ہے۔ بہت شکریہ خوشی جی۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آر بی جی
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مزید کچھ شیئر کریں‌ خوشی جی۔۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    دیوان آپ کے پاس ھے شئیر میں کروں :happy:
     
  20. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    کر دیں‌ شیئر آپ بھی کچھ۔۔ :hpy:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں