1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیر کا انتظام کرتے ہیں ۔۔ مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خیر کا انتظام کرتے ہیں
    ذِکرِ خیر الانام کرتے ہیں

    خاص ہونے کے واسطے، ہم لوگ
    نعت کا نُور عام کرتے ہیں

    دھڑکنیں بے سبب نہیں رقصاں
    آپ دل پر خرام کرتے ہیں

    ایک تیرا ہی اسم ہے لب پر
    اک یہی کام تام کرتے ہیں

    جان کی جانتے تو ہیں وقعت
    زعم ہے، تیرے نام کرتے ہیں

    بابِ ایجاب تک دُعاؤں کو
    ہم سپردِ سلام کرتے ہیں

    تابِ نظارہ ہے کہاں ہم کو
    شوق بس سُوئے بام کرتے ہیں

    خواب کے بعد بھی اُمیدِ خواب
    صبحِ نو وقفِ شام کرتے ہیں

    صرف حیرت مدینے جاتی ہے
    خواب تدبیرِ گام کرتے ہیں

    مَن گھروندے میں روشنی ہو جائے
    یاد کا التزام کرتے ہیں

    مدحِ آقائے دو جہاں مقصود
    کیا تمنا غُلام کرتے ہیں
    -------
    Maqsood Ali Shah

    مقصود علی شاہ



     
    Last edited: ‏20 نومبر 2019
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خیر کا انتظام کرتے ہیں
    ذِکرِ خیر الانام کرتے ہیں

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مدحِ آقائے دو جہاں مقصود
    کیا تمنا غُلام کرتے ہیں

     
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں