1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبر پختونخوا قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ چیمپئن بن گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خیبر پختونخوا قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ چیمپئن بن گیا
    upload_2020-1-6_5-18-42.jpeg
    فائنل میچ میں جنوبی پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست ،احمد حسین مردمیدان رہے
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا نے قومی انڈر 13 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،فائنل میں جنوبی پنجاب کو5وکٹوں سے ہرادیا ۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ۔ اوپنر فہد کاشف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، محمد سلمان نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28ویں اوور میں حاصل کرلیا۔مین آف دی فائنل میچ اوپنر احمد حسین نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔ خیبرپختونخوا کے احمد حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے بازبھی قرارپائے ۔سندھ کے اذان بشیر کو بہترین باؤلر اور جنوبی پنجاب کے سمیر احمد کو بہترین فیلڈراور سندھ کے محمد رمیز کوبہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں