1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏26 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی جنہیں منظوری کے لیے وزیر اعظم کو ارسال کیا جائے گا۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کونسلز ختم کرنے اور ٹاؤن کونسلز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سفارشات تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ وزیر قانون سلطان خان نے کہا ہے کہ سفارشات میں ولیج کونسل، نیبرہوڈ کونسلز کی تعداد بڑھانے اور ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جو وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے بتایا کہ ناظمین کے لیے تعلیمی قابلیت کی کوئی شرط نہیں رکھی جارہی نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات کو تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ٹاؤن کونسلز کو مزید اختیارات دیئے جارہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں