1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبرپختونخوا میں ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر

Discussion in 'متفرقات' started by زنیرہ عقیل, May 10, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس طرح صوبے کا ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔

    [​IMG]
    خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول سروے رپورٹ 18-2017 جاری کردی جس میں 43 لاکھ 23 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں جس کے تحت ان کی تعداد 18 لاکھ بنتی ہے اور اس طرح صوبے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔

    [​IMG]
    فوٹو: قیصر خان

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں اسکول جانے کے عمر کے بچوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار ہے جن میں 60 لاکھ 17 ہزار بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسکول سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں اور 6 لاکھ 12 ہزار لڑکے شامل ہیں جب کہ 11 لاکھ 52 ہزار بچے کبھی اسکول ہی نہیں گئے اور 6 لاکھ 48 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول چھوڑ گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں 14 سال کی عمر میں زیادہ تر لڑکے اسکول چھوڑ دیتے ہیں، اس طرح اس عمر میں اسکول چھوڑنے والے لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ تعلیم میں عدم دلچسپی، غربت، گھروں سے اسکول کی دوری اور روزگار کا حصول ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 5 سے 17 سال تک کے بچے اسکول سے باہر ہیں، غربت کے باعث ایک تہائی بچوں نے کبھی اسکول کا رخ ہی نہیں کیا جب کہ ایک تہائی بچے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث داخل نہیں ہوئے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر طالبات نے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق رپورٹ کی تیاری پر 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی، سروے سے بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لئی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ےکہ صوبے میں مزید 9 ہزار سے زائد اسکولز تعمیر کرنے ہوں گے اور نئے اسکولوں کے لیے444 ارب روپے درکار ہیں۔
     
  2. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    تحریک انصاف کی قیادت میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے 5؍ قوانین بھی منظور کئے۔ یہ بات سرکاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے
    یہ سب ہوتا رہا تو سکول نہیں بن سکتے
     
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلی حکومتوں کی بہ نسبت اس حکومت میں یہاں تعلیمی میدان میں کافی اصلاحات ہوئیں
     
  4. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    البتہ غیرملکی دوروں میں بتہری دیکھنے میں آئئ ہے
     
  5. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پنجاب اسمبلی نے 163؍ سرکاری بل منظور کئے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 29؍ نجی ارکان سمیت 172؍ بل منظور ہوئے۔ خیبرپختون خوا اسمبلی کے مجموعی 124؍ ارکان نے غیر ملکی دوروں پر 5؍ کروڑ 36؍ لاکھ ر وپے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 371؍ ارکان نے غیرملکی دوروں پرایک کروڑ 65؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔ پنجاب اسمبلی سے صرف 8؍ ارکان غیر ملکی دوروں پر گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے غیر ملکی دوروں پر جانے والے ارکان کی تعداد 60؍ ہے۔ اسپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصر سرکاری خرچ پر دس بار بیرون ممالک گئے جس میں چھہ دورے انگلینڈ اور جبکہ ایک بار امریکا، ایران، اسکاٹ لینڈ اور افریقا بھی گئے۔ مجموعی اخراجات 55؍ لاکھ روپے آئے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسپیشل سیکریٹری عطاء اللہ خان نے اپنے غیر ملکی دوروں پر سرکاری خزانے سے 41؍ لاکھ روپے اور صوبائی اسپیکر کے خصوصی سیکریٹری سید وقار شاہ نے 29؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی اصلاحات """"""
     
  6. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلی حکومتوں کی بہ نسبت اس حکومت میں یہاں تعلیمی میدان میں کافی اصلاحات ہوئیں
     
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خیبر پختونخواہ میں تعلیمی میدان میں کافی اصلاحات ہوئیں جو ابھی میں آپ کو گنواتی ہوں
     
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اِن پانچ سالوں میں انہوں نے تعلیم میں جو اہداف حاصل کئے وہ درج ذیل ہیں۔

    مفت کتابوں کی فراہمی: (Provision of Free Text Books)

    طالبِعلموں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے حکومت نے دو ارب پچاس کروڑروپے سال 2015,2016ء میں خرچ کیے۔اِس رقم سے چار کروڑ پچاس لاکھ کتابیں خرید کر اکتالیس لاکھ طالبِ علموں میں تقسیم کی گئیں۔

    لڑکیوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وظیفہ کی فراہمی: (Provision of Stipends to Girl Students)

    اِس پروگرام کو ( Girls Stipend Programme) کا نام دیا گیا ہے۔اِس پروگرام کے تحت چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کی چار لاکھ تینتالیس ہزار دو سو چار طالبِ علم بچیوں کو وظیفہ دیا گیا۔ یہ وظیفہ دینے کا مقصد معاشی طور پر کمزور بچیوں کو تعلیم کی فراہمی جاری رکھنا ہے۔

    کمیونٹی بیسڈ لڑکیوں کے سکول: (Community Based Girls School)
    کمیونٹی بیسڈ سکولوں کی تعداد سن2013ء میں 13651لڑکیوں کے لیے 196سکول تھی۔ سن 2016ء تک اِن سکولوں کی تعداد 196 سے بڑھ کر 1251تک پہنچ چکی ہے اور پڑھنے والی لڑکیوں کی تعداد 43220 تک پہنچ چکی ہے۔اِتنی تعداد میں لڑکیوں کے سکولوں میں داخلے ایک کامیابی سے کم نہیں۔
    ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (EEF) خیبر پختونخواہ کے مطابق اِس وقت کمیونٹی بیسڈ سکولوں میں ایک ارب چالیس کروڑ کی گرانٹ سے 68000طا لبِ علم زیرِ تعلیم ہیں اور اِن کو پڑھانے کے لیے اُن ہی کی کمیونٹی سے 1644خواتین اساتذہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

    ستوری دا پختونخواہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: (Stoori Da Pakhtunkhwa Talent Hunt Programme)

    اِس پروگرام کے تحت پورے صوبے میں سے باصلاحیت نوجوانوں کو وظائف دیے جاتے ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران 585 طلبہ کو چھبیس کروڑ روپے سالانہ وظائف کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

    آئی ٹی لیب: (IT Laboratories)
    سن 2013ء تک پورے خیبر پختونخواہ میں آئی ٹی لیب کی تعداد 170 تھی۔ 2013 ء سے لیکر آج تک اب کل تعداد 670 تک پہنچ چکی ہے۔اِس کے علاوہ پورے خیبر پختونخواہ کے 14 اضلاع میں ایک سو اِنٹیر ایکٹیو وائٹ بورڈز (Interactive white boards) لگائے گئے ہیں اور اِن کو چلانے کے لیے سولر پینل سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

    اساتذہ ترغیبی پروگرام۔ (Teachers Incentive Programme)
    خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اِس پروگرام کا آغاز تاریخ میں پہلی دفعہ 2014 میں کیا گیا۔ 2014-15ء میں 840 اچھی کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ ، ہیڈماسٹرزاور پرنسپلز کوساڑھے پانچ کروڑ روپے کے انعامات سے نوازا گیاہے۔اِس سال سن 2015-16ء کے لیے یہ رقم بڑھا کر گیارہ کروڑ کر دی گئی ہے۔اِن اقدامات کے نتیجے میں طالبِ علموں کے امتحانی نتائج میں بہتری،داخلوں میں اضافہ،اساتذہ اور ٹیچر کی حاضری میں بہتری جیسے نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔

    اساتذہ کی تربیت کا اقدام: (Teachers Training Initiative)
    2013ء سے چھیاسٹھ ہزار نو سو پانچ اساتذہ کو تربیت کے مراحل مکمل کروائے گئے ہی
    ں۔اساتذہ کو تربیت کے لیے آٹھ کروڑ کے فنڈز مہیا کئے گئے۔اِن اساتذہ کو تربیت کے لیے مختلف اداروں سے معاونت حاصل کی گئی۔ اِن اداروں میں Socio Engneering، Afaq Education،
    Beacon House School system، Portal Education جیسے ادار ے شا مل ہیں جن سے تربیت حاصل کی گئی۔

    اساتذہ کی شفاف بھرتی کا نظام: (Approval for merit based Teacher Recruitment Policy)
    تاریخ میں پہلی دفعہ این ٹی ایس Nٓ TS) کے ذریعے 25000اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے
    ۔اور اِس بات کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے کہ چالیس بچوں کے لیے ایک استاد کے تناسب کا خیال رکھا جائے۔ اِس تمام عمل میں انسانی مداخلت کے عمل کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

    آزاد نگرانی کے نظام کا آغاز: (Independent Monitering Unit)
    آزاد نگرانی کے نظام کا آغاز 2013ء میں پہلی دفعہ خیبر پختونخواہ میں کیا گیا۔اُس وقت سے آج تک 441غیر فعال سکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔اِس عمل سے 8000 اساتذہ پر تادیبی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ 300اساتذہ کو اُن کی ملازمت سے برخواست کر دیا گیا۔اور تقریباً انیس کروڑ روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے اِن جرمانوں میں سے تقریباً پندرہ کروڑ اُن اساتذہ میں تقسیم کر دیئے گئے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔اِس سارے عمل سے غیر حاضری میں 8%سے 10%تک قابو پالیا گیا ہے۔

    چھ کمروں کے پرائمری سکول کا قیام: (Establishment of 6-Room Primary Schools)
    نئی پالیسی کے تحت چھ کمروں کے پرائمری سکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔اِس ضمن میں 360سکول زیرِ تعمیر ہیں۔اِن سکولوں کے بننے سے دو لاکھ بچے زیورِ تعلیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

    سکولوں میں فرنیچر: (Furniture In Schools)
    2013ء کے بعد سے اب تک سکولوں میں فرنیچر کی مد میں اڑھائی ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ اڑھائی ارب روپے پورے صوبے کے پانچ ہزار سے زیادہ سکولوں میں لگائے گئے ہیں جن سے چارلاکھ تیس ہزار بچوں کو ٹاٹ کی بجائے کرسیاں مہیا کر دی گئی ہیں۔

    پرائمری سکولوں میں کھیل کے میدان: (Play Areas In Primary Schools)
    2013ء سے پہلے دس سال تک کسی بھی سکول میں ایک بھی کھیل کا میدان نہیں بنایا گیا۔ 2013ء سے لیکر آج تک 2583سکولوں میں بچوں کے کھیلنے کے میدان بنا دیئے گئے ہیں۔اور اِن کے معیار کو اتنا اچھا رکھا گیا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کا گمان ہوتا ہے۔ نہ صرف پرائمری سکولوں میں کھیلوں کے میدان بنائے گئے ہیں بلکہ 141 ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ آٹھ ہزار کی رقم سے کھیلوں کے میدان بنائے گئے ہیں۔

    قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کی بحالی: (Disaster Affected School)
    2005ء کے تباہ کن زلزلے میں760 سکول متاثر ہوئے تھے اِن سکولوں کی بحالی کے لیے آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے اور اب یہ سکول بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

    سپورٹس کے سامان کی فراہمی: (Promotion of Sports Facilities)
    خیبر پختونخواہ میں پہلی دفعہ پانچ ہزار سکولوں میں پانچ کروڑ کی لاگت سے کھیلوں کا سامان مہیا کیا گیا ہے اِس طرح بچوں میں سکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے گا۔

    اقراء فروغِ تعلیم سکیم: (Iqra Farogh-e-Taleem Vouchers Scheme (IFTVS)
    اِس سکیم کے تحت بچوں کو واؤچر دیئے گئے ہیں تاکہ بچے اپنے قریبی پرایؤیٹ اداروں میں داخلہ لے سکیں۔اِس سکیم کے تحت تین کروڑ چھتیس لاکھ کی رقم سے 13858طالبِ علموں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ سکیم ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن(EEF) اور پرائیویٹ سکولوں کے اشتراق سے بنائی گئی ہے۔

    سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم: (School Management Information System SMIS)
    سکولوں کی حالت اور ضروریات کو جاننے کے لیے سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔اِس پر پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اِس کا نفاذ پورے خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کیا جائے گا۔

    بائیو میٹرک حاضری کا نظام: (Biometric Attendance System BAS)

    بائیو میٹرک حاضری کا نظام پورے صوبے کے محکمہ تعلیم کے76 دفاتر میں لگا دیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ پورے صوبے میں 480ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی یہ نظام جاری کر دیا گیا ہے۔

    بورڈ آف اِنٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: (Board of Intermediate & Secondary Education)
    ۔ طلبہ اور سکولوں کے لیے آن لائین (Online) اندراج کا آغاز
    ۔ امتحانات میں اساتذہ کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے زریعے تعیناتی
    ۔ امتحانی مراکز کی مرکزی نگرانی کے تحت نگرانی
    ۔ ففتھ گریڈ کے تحت ایسسمنٹ (5th Grade Assessments) جو کہ یکساں تعلیم کی طرف پہلا قدم ہے۔
    ۔ MCQsکی ایسسمنٹOMRشیٹ کے زریعے(جس سے غلط مارکنگ کا خدشہ دور ہوجاتا ہے)

    سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی: (Provision of Solar Panels in Schools)
    2013ء سے پہلے صرف 215 سکولوں میں سولر پینل کی سہولت موجود تھی۔ 2013ء سے آج تک یہ تعداد بڑھ کر 5566ہو گئی ہے اور تقریباً ایک کروڑ بچے اِس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    یہ وہ بنیادی معلومات ہیں جو ہمیں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ سے ملی ہیں
     
  9. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    خیبرپختونخوا میں ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر کیوں ہہ پھر
     
  10. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی بہ نسبت اس حکومت میں خیبر پختونخواہ میں کافی اصلاحات ہوئی ہیں
    کوئی بھی تحریر ہو اس کو پوری طرح پڑھ اور سمجھ کر کمنٹس کیا کیجیے
     
  11. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلی حکومتوں کی بہ نسبت اس حکومت میں خیبر پختونخواہ میں کافی اصلاحات ہوئی ہیں پھر بھی ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ھے یہ ہیں اصلاحات
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں ایک دم سب ٹھیک نہیں ہو جاتا

    جتنا ہوا ہے وہ بھی کافی ہے بس وہ رفتار کم نہیں ہو نی چاہیے جادو کی چھڑی سے سب کچھ نہیں سدھرتا
     
  13. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جتنا کیا ہے ان کیلے کافی ہے
     
  14. زنیرہ عقیل

  15. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بائیو میٹرک کے علاوہ سارے اصلاحات پہلے ہی سے رائج تھے..
     
  16. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اصلاحات رائج ہونا اور ان پر عمل درآمد ہونا دو مختلف باتیں ہیں
    اگر آپ تحریر پڑھینگے تو محسوس ہوگا کہ کیا کچھ بڑھا ہے اور کیا کچھ کم ہوا ہے
     
  17. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں کئی والدین نے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروایا ہے پرائیویٹ سے نکال کر یہ سچ ہے عمران خان نے اپنے بچوں کو انگلینڈ سے بلا کر ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ اسکول میں داخلہ کرایا ہے

  18. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے اصلاحات ہوتی ہیں
    نہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں رہتے ہیں نہ ہی انکے بچے یہاں رہتے ہیں
    اللہ آسانی فرمائے سب پر
     
  19. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان باتوں سے اصلاحات کرنا جانتے ہیں
     
  20. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بھی چند دن پہلے آپ ہی کہہ رہے تھے کہ میں ووٹ عمران خان کو دونگا
     
  21. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    نظرثانی کرنی پڑے گی
     
Share This Page