1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خُوبصُورت باتیں

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از الکرم, ‏2 نومبر 2011۔

  1. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    1۔ فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہیے تا کہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کریں.
    2۔ زندگی گزارنے کا صحیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو.
    3۔ بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے.
    4۔ کسی پر کیچڑ مت اُچھالو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں مگر تمھارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے.
    5۔ جو چھوٹے ہاتھ سے دیتا ہے وہ لمبے ہاتھ سے پاتا ہے.
    6۔ مانگو گے تو تمھیں دیا جائے گا، ڈھونڈو گے تو پاؤ گے.
    7۔ علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے.
    8۔ ظاہر پر نا جا، آگ دیکھنے میں سرخ لگتی ہے پر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے.
    9۔ مشاہدے سے آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں مگر سیکھتے تجربے سے ہی ہیں.
    10۔ سُکھ خوشی کا نام نہیں، غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے.
    11۔ کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے.
    12۔ موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے.
    13 علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، جہالت شرم سے بد تر ہے.
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب: خُوبصُورت باتیں

    اگلی 13 خُوبصورت باتیں:
    14۔ اخلاق اچھا ہونا اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔
    15۔ دل کا سکون چاہتے ہو تو حسد چھوڑ دو۔
    16۔ مصیبت کی شکایت مت کرو اس سے اللہ ناراض اور دشمن خُوش ہوتا ہے۔
    17۔ خُوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش رکھو۔
    18۔ علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت برستی ہے۔
    19۔ نیک بننے کی کوشش ایسے کرو جیسے حسین بننے کی کوشش کرتے ہو۔
    20۔ کسی سے ملو تو اس طرح کہ وہ دوبارہ آپ سے ملنے کی تمنا کرے۔
    21۔ کسی کو اس کی ذات یا لباس کی وجہ سے حقیر من جانو، کیونکہ آپ کو دینے والا اور اُسے دینے والا اللہ ایک ہی ہے۔
    22۔ کسی انسان کی خوبی کو پہچانو تو اُسے بیان کرو، لیکن اگر کسی کی خامی مل جائے تو یہاں آپ کی خُوبی کا امتحان ہے۔
    23۔ انسان کو اچھی نیت پہ وہ انعام ملتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں ملتے، کیونکہ نیت میں دکھاوا نہیں ہوتا۔
    24۔ اگر کوئی انسان ناراضگی ختم کرنے میں پہل کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غلط تھا، بلکہ اس کا مطلب اُسے اَنا سے زیادہ رشتہ عزیز ہے۔
    25۔ وہ رزق کی فراخی جس پر شکر نہ ہو، اور معاش کی تنگی جس پر صبر نہ ہو، وہ فتنہ بن جاتی ہے۔
    26۔ جب تمہیں محسوس ہو کہ تمہیں اللہ کے ذکر سے سکون ملتا ہے تو سمجھ لو کہ اللہ تمہیں پسند کرتا ہے۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خُوبصُورت باتیں

    جزاک اللہ ! الکرم جی اور عبدالجبار جی
    بہت خوب
    ماشاءاللہ
     
  4. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خُوبصُورت باتیں

    جزاک اللہ
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خُوبصُورت باتیں

    انسان کی نادانی دیکھو کہ وہ
    پیسہ کمانے کے لیے صحت لُٹا دیتا ہے ۔۔ بعد ازاں ۔۔ اسی صحت کو دوبارہ پانے کے لیے پیسہ لُٹاتا ہے
    مستقبل سنوارنے کے لیے حال برباد کرتا ہے ۔۔ بعدازاں ۔۔ مستقبل میں‌پہنچ کر اسی ماضی پر پچھتاتا ہے
    جیتا یوں ہے جیسے کبھی مرنا ہی نہیں ۔۔ بعد ازاں ۔۔ مرتا یوں ہے جیسے کبھی جیا ہی نہ تھا۔


    شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
     
  6. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خُوبصُورت باتیں

    سبحان اللہ سب پیاری باتیں ہیں
    اللہ پاک ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں