1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by خوشی, Sep 24, 2008.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    بہت خوب بھئی۔۔بہت ہی خوب۔۔۔ :dilphool:
     
  2. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    خوشی بہت خوبصورت غزل ہے، ساری کی ساری ہی بہت پسند آئی ہے ۔
    :dilphool:
    مزید اچھی شاعری پڑھنے کا انتظار ہے :yes:
    :dilphool:
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    شکریہ نوازش بڑی مہربانی
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    جو خیال تھے نہ قیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے
    جو محبتوں کی اساس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    جنہیں مانتا ھی نہیں یہ دل وھی لوگ میرے ھیں ھمسفر
    مجھے ھر طرح سے جو راس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑگئے

    مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
    مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے

    یہ خیال سارے ھیں عارضی یہ گلاب سارے ھیں کاغذی
    گل آرزو کی جو باس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ھوئے
    جو مری طلب مری آس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
    وہ جو روزو شب مرے پاس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    اعتبار ساجد
     
  5. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    خوشی آپ کا ذوق بہت اچھا ہے ماشاءاللہ۔
    لکھتی رہیے گا۔
    :dilphool:
     
  6. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    شکریہ ساگراج جی ذوق اچھا ھے مگر پسند شاید کوئی نہیں کر رھا آپ کے علاوہ :neu:
     
  7. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    واہ واہ، اگرچہ پوری غزل میں‌خوب روانی ہے، لیکن یہ شعر ترکیب کے اعتبار سے بھی بہت عمدہ ہے۔ شیئرنگ کا شکریہ۔
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    ھر وقت یونہی شعر سنائے نہیں جاتے
    بے وجہ خزانے تو لٹائے نہیں ‌جاتے

    پانی کی ضرورت ھے محبت کے شجر کو
    پتھر پہ کبھی پیڑ اگائے نہیں جاتے

    احساس اگر ھوتو وفا پھولے پھلے گی
    دستور محبت کے سکھائے نہیں ‌جاتے

    اپنے تو کسی درد کا احساس نہیں‌ھے
    دل میں ھیں‌ سبھی درد پرائے نہیں‌جاتے

    اشعار ھیں چہرے پہ محبت کی لکیریں
    مفہوم مقدر کے چھپائے نہیں ‌جاتے

    معلوم ھے خوابوں کی حقیقت ھے بکھرنا
    پھر بھی تو کئی خواب بھلائے نہیں‌جاتے

    اچھا ھے بدر اپنی غزل ھو گئی ورنہ
    سو بار وھی شعر سنائے نہیں ‌جاتے
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ھو جائے گا
    اتنا مت چاھو اسے وہ بے وفا ھو جائے گا

    ھم بھی دریا ھیں ھمیں اپنا ہنر معلوم ھے
    جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ھو جائے گا

    کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا
    تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ھو جائے گا

    میں خدا کا نام لے کر پی رھا ھوں دوستو
    زہر بھی اس میں‌ اگر ھو گا دوا ھو جائے گا

    سب اسی کے ھیں ھوا خوشبو زمین وآسماں
    میں جہاں بھی جاؤں گا اس کو پتہ ھو جائے گا



    بشیر بدر
     
  10. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    بہت خوب :a180:
    ویسے تو دونوں غزلیں بہت اچھی ہیں، لیکن یہ شعر بہت پسند آیا۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    شکریہ نوازش مہربانی :a191:
     
  12. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    بہت خوب بھئی۔۔اچھی شاعری ارسال کر رہی ہیں آپ۔۔بہت عمدہ۔۔۔ :dilphool:
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    شکریہ نوازش مہربانی بہت شکریہ :a191:
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    آنکھوں میں رھا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
    کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا

    بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
    اک عمر ھوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا

    جس دن سے چلا ھوں مری منزل پہ نظر ھے
    آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا

    یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ھیں
    تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا

    یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے
    پھولوں میں چھپایا ھوا خنجر نہیں دیکھا

    محبوب کا گھر ھو کہ بزرگوں کی زمینیں
    جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا

    خط ایسا لکھا ھے کہ نگینے سے جڑے ھیں
    وہ ھاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا

    پتھر مجھے کہتا ھے مرا چاھنے والا
    میں موم ھوں اس نے مجھے چھوکرنہیں دیکھا
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    آپس میں بات چیت کی زحمت کئے بغیر
    بس چل رھے ھیں ساتھ شکایت کئے بغیر

    آنکھوں سے کر رھے ھیں بیاں اپنی کیفیت
    ہونٹوں سے حال دل کی وضاحت کئے بغیر

    دونون کو اپنی اپنی انائیں عزیز ہیں
    لیکن کسی کو نذر ملامت کئے بغیر

    ٹھہرا ھوا ھے وقت مراسم کے درمیاں
    پیدا خلیج میں‌کوئی وسعت کئے بغیر

    حیران ھیں کہ اتنے برس کسے کٹ گئے
    رسمی سا کوئی عہد رفاقت کئے بغیر

    وہ جا نہیں چکا ھے مگر اس کے باوجود
    تنہا کھڑے ھیں ھم اسے رخصت کئے بغیر

    چارہ گروں سے دونوں کو پڑتا ھے واسطہ
    لیکن کسی کے حق میں‌خیانت کئے بغیر


    اعتبار ساجد
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے
    تجھے پا کے بھی مرادل جو اداس ھے تو کیوں ھے

    مجھے کیوں عزیز تر ھے یہ دھواں دھواں سا موسم
    یہ ھوائے شام ہجراں مجھے راس ھے تو کیوں ھے

    تجھے کھو کے سوچتا ھون مرے دامن طلب میں
    کوئی خواب ھے تو کیوں ھے کوئی آس ھے تو کیوں ھے

    میں اجر کے بھی ھوں تیرا تو بچھڑ کے بھی ھے میرا
    یہ یقین ھے تو کیوں ھے یہ قیاس ھے تو کیوں ھے

    مرے تن برہنہ دشمن اسی غم میں‌گھل رھے ھیں
    کہ مرے بدن پہ سالم یہ لباس ھے تو کیوں ھے

    کبھی پوچھ اس کے دل سے کہ یہ خوش مزاج شاعر
    بہت اپنی شاعری میں جو اداس ھے تو کیوں ھے

    ترا کس نے دل بجھایا مرے اعتبار ساجد
    یہ چراغ ہجر اب تک ترے پاس ھے تو کیوں ھے


    اعتبار ساجد
     
  17. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    تینوں غزلیں بہت خوبصورت ہیں بہت پسند آئیں ہیں۔ اعتبار ساجد صاحب کی شاعری بہت اچھی ہوتی ہے۔ تیسری غزل شائید بشیر بدر صاحب کی ہے۔ وہ بھی بہت اچھا لکھتے ہیں۔
    :dilphool:
     
  18. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    شکریہ :a191:
     
  19. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
    سبھی اعتبار کے ساتھ تھے کوئی معتبر ہی نہیں ملا

    مری نبض چھو کے تو دیکھتا کہ شکستہ دل کی صدا ھے کیا
    مرا لاعلاج مرض نہ تھا کوئی چارہ گر ہی نہیں ملا

    کبھی شہر چھان لئے گئے کہیں‌خیمے تان لئے گئے
    جسے دیکھتا تھا میں‌خواب میں مجھے وہ نگر ہی نہیں ملا

    مجھے وہ مکیں ہی نہیں ملے جنہیں میری ذات سے پیار ھو
    جسے اپنا گھر میں سمجھ سکوں مجھے ایسا گھر ہی نہیں ملا

    رھا مضطرب مرا شوق بھی مرا سجدہ کرنے کا ذوق بھی
    مجھے سنگ رہ تو بہت ملے ترا سنگ در ہی نہیں ملا

    سبھی اپنے اپنے گروہ کے غم آرزو کا شکار تھے
    کسے میں دکھاتا یہ زخم دل کوئی دیدہ ور ہی نہیں ملا
     
  20. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    کیا بات ہے جناب
    بہت زبردست غزل ہے۔ بہت پسند آئی۔
    شئیر کرنے پر بہت شکریہ
    :dilphool:
     
  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    :a191:
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    دل ونظر کی عبادتیں ھوں تو آنسوؤں کو امام کرنا
    سمندروں کے سفر میں لازم ھے پانیوں سے کلام کرنا


    جو سجدہ گاہیں تلاش کرنے لگے تو عمریں گذار دو گے
    خود اپنے سائے کی صف بچھانا وھیں سجود و قیام کرنا



    میں کارواں سے بچھڑ کر اندھی مسافتوں کے عذاب میں ھوں
    مرا بھی اے ساربان شمس و قمر کوئی انتظام کرنا


    جہاں دل میں جو روشنی ھے وہ تیرا حصہ وہ تیرا قصہ
    جو ظلمتیں ھیں ملامتیں ھیں وہ سب کی سب میرے نام کرنا


    یہ تازہ لفظوں کے سارے گلدستے سوکھ جائیں گے جب وہ آئے
    تم ان کی آمد پہ احتیاطا کچھ اور بھی انتظام کرنا


    رشید اپنے لئے تو ھوتا ھے جشن کا اک سماں ھمیشہ
    کسی بھی مہماں کا ھم فقیروں کے دل میں رکنا قیام کرنا
     
  23. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    اداس چہرے کی رنگت کچھ اور ھوتی ھے
    کمال ضبط کی حالت کچھ اور ھوتی ھے

    فریب خوردہ کسی کو فریب کیا دیں گے
    انہیں‌تو سچ کی ضرورت کچھ اور ھوتی ھے

    جسےبھی دیکھتےھیں اک نظر ہی دیکھتے ھیں
    کہ اہل دل کی بصیرت کچھ اور ھوتی ھے

    کسی کی ھم نہیں سنتے سوائے ذکر بتاں
    نشے میں اپنی طبیعت کچھ اور ھوتی ھے

    وصال و ہجر نہیں شرط اس سفر کے لئے
    جمیل جی یہ محبت کچھ اور ھوتی ھے
     
  24. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    خوشی صاحبہ بہت ہی خوب شاعری ارسال کر رہی ہیں آپ ۔ :dilphool:
     
  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    :a191: :a191:
     
  26. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ھے
    وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ھے

    یہ تجھ کو جاگتے رھنے کا شوق کب سے ھوا
    مجھے تو خیر ترا انتظار کرنا ھے

    وہ مسکرا کے وسوسوں میں‌ڈال گیا
    خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ھے

    ترے فراق میں دن کس طرح کٹیں اپنے
    کہ شغل شب تو ستارے شمار کرنا ھے

    خدا خیر یہ کوئی ضد کہ شوق ھے محسن
    خود اپنی جاں کے دشمن سے پیار کرنا ھے

    محسن نقوی
     
  27. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    خوشی آپ کا سارا انتخاب ہی اچھا ہے۔
    اور اس لڑی میں آپ بہت خوبصورت شئیرنگ کر رہی ہو۔
    مزید لکھتی رہنا۔
    :dilphool:
     
  28. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    جی انشااللہ
    :a191:
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    جس قدر حکمت عملی تھی الٹ کر آیا
    درس اجڑے ھوئے رستوں پہ پلٹ کے آیا

    زرد چہرے پہ ذرا سرخی نہ تھی حالانکہ
    ایک اک قطرہ مرے خوں کا سمٹ کر آیا

    تم ابھی ٹھہرو مسرت بھرے پل کی یادو
    میں ‌ذرا اپنی اداسی سے نمٹ کر آیا

    میری خواھش تھی کہ ھو تجھ سے برابر کا سلوک
    تو ہمیشہ ہی مقابل مرے گھٹ کر آیا

    میں نے دیکھا ہی نہیں چاند مکمل فرحت
    میری دیوار پہ آیا بھی تو بٹ کر آیا
     
  30. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: کچھ مجھے بھی پسند ھے

    عذاب دید میں‌آنکھیں لہو لہو کرکے
    میں شرمسار ھوا تیری جستجو کرکے

    سنا ھے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ھے
    چلیں گے ھم بھی مگر پیرہن رفو کرکے

    یہ کس نے ھم سے کہو کا خراج پھر مانگا
    ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے

    اجاڑ رت کو گلابی بنائے رکھتی ھے
    ھماری آنکھ تری دید سے وضو کرکے

    کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسن
    ملا ھے کیا اسے کلیوں کوبے نمو کرکے
     

Share This Page