1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) بھگوان داس‘ سردار رضا کے نام تجویز کر دیئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏10 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) بھگوان داس‘ سردار رضا کے نام تجویز کر دیئے
    اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے جسٹس (ر)سردار محمد رضا اور جسٹس (ر)بھگوان داس کے نام چیئرمین نیب کیلئے تجویزکر دیئے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے نوازشریف کو ارسال کردہ خط میں وزیراعظم کے تجویز کئے گئے دونوں ناموں جسٹس (ر) رحمت جعفری اور خواجہ ظہیر کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تاہم اپوزیشن نے بھی دو نام تجویز کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)سردار محمد رضا اور جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ مشاورت کا عمل کیسے آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم اس مشاورت کیلئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو وہ تیار ہیں امید ہے حکومت معنی خیز مشاورت کرے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے آئینی طریقہ کار کے تحت مشاورت کا عمل شروع کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خط میں جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیر کے نام تجویز کئے تھے جس پر وزیراعظم کو جوابی خط ارسال کردیا گیا ہے۔جوابی خط میں انہوں نے اس سلسلے میں بامعنی مشاورت کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دیئے گئے ناموں پر کسی کو بھی اختلاف کرنا بہت مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق چیرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان بامعنی مشاورت ضروری ہے، اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری بھی کالعدم قرار دے دی تھی۔ دریں اثناءایک نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کراچی میں سپریم کورٹ کے جسٹس ’ر‘ بھگوان داس سے طویل ملاقات کی اور انہیں چیئرمین نیب بننے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی تاہم جسٹس ’ر‘ بھگوان داس نے کہاکہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں