1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خود کش حملے حرام ہیں (علماء کا متفقہ فتویٰ‌)

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 اکتوبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خود کش حملے حرام ہیں: علماء کا فتویٰ

    علی سلمان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور​


    متحدہ علماء کونسل نے اپنے ایک متفقہ اعلامیہ میں پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے۔
    یہ مشترکہ اعلامیہ متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولانا ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں پڑھ کر سنایا۔ اس سے پہلے متحدہ علماء کونسل کا ایک اجلاس لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں ہوا۔اجلاس میں اہلسنت ، اہلحدیث اور اہل تشیع سمیت تقریبا تمام مسالک کے علماء نے شرکت کی۔

    متحدہ علماء کونسل کے اجلاس میں کالعدم لشکر طیبہ کے بانی اور جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے بھی شرکت کی۔ حافظ سعید اس سے پہلے ہی پاکستان میں خود کش حملوں کو فتنہ قرار دے چکے ہیں۔

    کونسل کے سربراہ مفتی سرفراز نعیمی نے کہا کہ علماء کا متفقہ فتوی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے ناجائز اور حرام ہیں، لیکن یہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت درپردہ خود کش حملوں کی پشت پناہی کررہی ہے تاکہ محبان وطن اکٹھے نہ ہوسکیں اور حکومت کے خلاف تحریک نہ چلاسکیں۔

    اکیس نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں بمباری اور اندھا دھند فائرنگ اور فوجی کارروائی بند کی جائے اور علماء کے ایک نمائندہ وفد کو باجوڑ اور سوات کا دورہ کرایا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جاسکیں۔

    ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کہا کہ کہ سابق صدر مشرف اور موجودہ حکومت کے امریکہ سے ہونے والے تمام معاہدے پاکستانی عوام کے علم میں لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئندہ جمعہ کو قبائلی علاقوں میں ہونے والی کارروائی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے۔

    متحدہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ پارلیمان صرف بریفنگ ہی نہ لے بلکہ ملکی مفاد میں پالیسی بھی بنائے۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کہا کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اس میں یہ بریفنگ دی جائے، اس اے پی سی میں ان جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے جو پارلیمان کا حصہ نہیں ہیں۔

    اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کےمرکزی رہنما مجیب الرحمان انقلابی، شیعہ عالم دین سید نیازحسین نقوی، نصرت شاہانی، تنظیم اسلامی کے عاکف سعید، اہلحدیث کے علامہ زبیر احمد زہیر،جماعت اسلامی کے مولانا عبدالمالک، فرید پراچہ اور جمعیت علمائے اسلام کے محب النبی اور جے یو آئی (س) کے خلیل الرحمان حقانی شامل ہیں۔

    بشکریہ ۔بی بی سی اردوڈاٹ کام 14 اکتوبر 2008
     
  2. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اللہ کرے اس فتوے سے ظالمون اور قاتلون کو ھیدائت مل جائے۔ امین
     
  3. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ماشاء‌اللہ علماء کرام کا اس بارے اتحاد بہت اچھی بات ہے لیکن ایک چیز کی سمجھ نہیں آئی ۔۔

    متحدہ علماء کونسل نے اپنے ایک متفقہ اعلامیہ میں پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے۔

    صرف پاکستان میں کیوں ؟


    خوش رہیں
     
  4. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    سیدھی بات یہ ہے کہ مابدولت نے انہیں صرف پاکستان کی حد تک فتوی دینے کی " خدمت " پیش کی تھی ۔
    پہلے جنرلوں نے اسی افغان لڑائی کو " جہاد " قرار دلوانے کے لیے " خدمت " پیش کی تھی ۔ تو جہادی فتوی دے دیا گیا تھا۔
    اب مابدولت کو اسکے " حرام " ہونے کا فتوی درکار تھا ۔ سو خدمت کرنے پر وہ بھی مل گیا۔
    ہم تو علامہ اقبال کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے فرمایا تھا

    اگر کچھ مرتبہ چاہے تو کر خدمت مولانا کی
    نہیں ملتا یہ جوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری صاحب یہ آپ نے بات ازراہِ مذاق لکھی ہے یا فی الحقیقت ایسا ہی معاملہ ہے ؟
    کوئی دوست تردید یا تصدیق کرسکتا ہے ؟؟؟
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    علمائے کرام کا فیصلہ اور فتوی بلکل درست اور حالات کے عین مطابق ہے
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    زرداری صاحب یہ اندر کی بات اتنی آسانی سے کر دی آپ نے!؟ :soch:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں