1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خودکش بمبار کو روک کر زندگیاں بچانے والا ’ہیرو‘ ہے: اسکول پرنسپل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏10 جنوری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسلام آباد — پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں خودکش حملہ آور کواسکول میں گھسنے سے روکتے ہوئے ہلاک ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کو نا صرف اُس کے علاقے بلکہ ملک بھر میں ایک ’’ہیرو‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
    رواں ہفتے پیر کی صبح ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں ایک خودکش بمبار اسکول کی جانب بڑھ رہا تھا کہ 15 سالہ اعتزاز نے اُسے مشتبہ سمجھتے ہوئے روکنے کی کوشش جس پر حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
    حملہ آور نے بھی اسکول کا ’یونیفارم‘ پہن رکھا تھا۔ ابراہیم زئی اسکول کے پرنسپل لعل باز خان نے وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جس روز یہ حملہ ہوا اُس وقت اسکول میں لگ بھگ 500 طالب علم موجود تھے اور دن کے آغاز پر منعقدہ ’اسمبلی‘ میں تمام ہی طالب علم اور اساتذہ شریک تھے۔
    پرنسپل لعل باز خان کہتے ہیں کہ اعتزاز حسن کے ہمراہ دو دیگر طالب علموں مذاہد علی اور شاہ زیب الحسن نے بھی خودکش بمبار کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم اُن کے بقول وہ دونوں نوجوان طالب علم محفوظ رہے۔
    اعتزاز حسن کے اسکول میں ابتدائی طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور اس دروان اُن کے لیے یادگاری تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
    پاکستان بھر میں مقامی میڈیا کے علاوہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بھی اعتزاز حسن کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
    صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو کی سرحدیں ملک کے قبائلی علاقوں سے بھی ملتی ہیں جہاں شدت پسند سرگرم ہیں۔ ہنگو ماضی میں شیعہ سنی فسادت کی بھی لپیٹ میں رہ چکا ہے۔
    ابراہیم زئی اسکول کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-hangu-teenage-hero-aitzaz/1827145.html
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بلاشبہ اعتزاز شہید اس قوم کا ہیرو ہے۔ اللہ کریم اسکے درجات جنت میں مزید بلند فرمائے۔ آمین

    کاش ہم بدقسمت لوگ لٹیروں اور عوام دشمنوں کی بجائے اپنے مخلص ہیروز کی قدر کرنا سیکھ جائیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے سو فی صد درست فرمایا ہے ۔جس دن ہم نے ایسا کرنا شروع کر دیا ۔اللہ پاک ہماری مدد فرمائیں گے اور لٹیرے لیڈروں سے چھٹکارا مل جائے گا ۔
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نےہنگو میں خودکش حملہ آور کو روک کر سیکڑوں طالبعلموں کو بچانے والے شہید اعتزاز حسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف نےکہاہےکہ اعتزازحسن قوم کا ہیرو ہے،اعتزازنے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کردیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں مقامی کمانڈر بریگیڈیئرندیم ذکی منج کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید اعتزاز حسین کی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کی۔ پاک فوج کے دستےنے آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
    جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ابراہیم زئی اسکول کے طلباء،اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شہید کی قبر پر پہنچ گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پندرہ سالہ اعتزازحسین نے بہادری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔
    http://abbtakk.tv/urdu/aitzazhassan110114/
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG] [​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں