1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوبصورت کشن بنانا سیکھئے

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از معصومہ, ‏3 دسمبر 2012۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت کشن بنانا سیکھئے
    http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/SnugglyOwl01.gif
    کشن بنانا بہت آسان ہے اس کو تیار کر نے کےلئے ڈھیر ساری محبت اور ذرا سی کوشش درکار ہے ۔سلیقہ میگ کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو اسے بنانا کا طریقہ مرحلہ وار بتا رہے ہیں ،آپ اسے ایک بار بنا لیں گی تو آپ کا دل بار بار بنانے کو چاہے گا۔پھر آپ اسے مختلف رنگوں میں بنائیے اور دوسروں کو گفٹ بھی
    http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/SnugglyOwl01-2.gif کر سکتی ہیں
    تو تیار ہو جائیں سب سے پہلے ہم اس کی کٹائی کریں گے ۔ہم نے اس پوسٹ میں تمام پیٹرن دئیے ہوئے ہیں ،آپ اسے پوسٹ کے سیدھے ہاتھ پر موجود پرنٹ کریں کے بٹن کے ذریعے پرنٹ بھی کرسکتی ہیں۔آپ اسے بنانے کے لئے کپڑے کے رنگوں کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتی ہیں۔
    کشن کی Base:دو ایک جیسے ٹکڑے کاٹ لیجئے۔
    پر۔wing۔دو ٹکڑے کاٹ لیجئے۔
    درمیان کی باڈی Bodice(براؤن رنگ )ایک ٹکڑا
    آنکھیں (باہر والی)دو ٹکڑے
    آنکھیں (اندر والی)دو ٹکڑے
    پاؤں۔چار ٹکڑے
    چونچ ایک ٹکڑا
    درمیان کی پٹی 46″ x 3/12
    اوپر دی گئی تفصیل کے مطابق پیٹرن کی مدد سے کپڑے کو کاٹ لیجئے۔
    طریقہ کار:
    دی گئی تصویر کے مطابق Bodiceکو کشن کے بڑے حصے پر رکھیں۔اوپری حصے کو 1/4″موڑ دیں اور پن لگا دیں۔اب سلائی مشین کی مدد سے تین اطراف (نیچے کی طرف کے علاوہ)سلائی لگا http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/SnugglyOwl02_3.gif لیں
    یاد رہے کہ اوپری حصے کے علاوہ باقی حصوں کو موڑنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ باقی حصوں سے coverہوجائیں گے)۔
    اب اس کے اوپر دی گئی تصویر کے مطابق پروں کو رکھیں۔پروں کو اندر والے حصے سے تھوڑا
    http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/4.gif سا موڑ لیں اور پن لگالیں۔
    اب سلائی مشین کی مدد سے انہیں سلائی لگا لیں
    http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/5.gif بلکل کناروں پر سلائی لگائیں۔
    اب دی گئی تصویر کے مطابق الو کی چونچ کو درمیان میں رکھ کر زگ زیگ کی مدد سے سلائی لگالیں۔اگر آپ کے پاس زگ زیگ والی مشین نہیں ہے تو آپ ہاتھ کی مدد سے کمبل ٹانکے سے بھیhttp://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/7.gif چونچ لگا سکتی ہیں
    اب اسی طرح الو کی آنکھوں کو زگ زیگ کی مدد سے لگائیے۔(یا پھر کمبل ٹانکے کی مدد سے)۔اب اندرونی آنکھوں کو اسی طرح سلائی لگا لیں۔
    http://saliqamag.com/wp-content/uploads/2011/03/11.gif
     

اس صفحے کو مشتہر کریں