1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواتین پرگھریلو تشدد پرپابندی کا قانون منظوری کیلئے خیبر پختون خوا اسمبلی میں پیش

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    خیبر پختون خوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل پیش کردیا گیا۔
    خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ رکھنے اور صوبائی وزرا کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کو 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کے بل خیبر پختون خوا اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔
    رکن اسمبلی عنایت اللہ نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سے بچانے کا بل اہم اورحساس ہے جسے جلد بازی میں پاس نہ کریں، مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں یہ بل منظور ہونے کے بعد پھرواپس ہوا، اس لیے خیبر پختون خوا اسمبلی میں اس بل کو پہلے کمیٹی میں بھیجا جائے۔
    صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ ہم جلد بازی میں بل پاس نہیں کریں گے، سب ارکان اس پر بحث کریں اور مناسب ترامیم لائیں، خواتین ارکان اس بل میں خصوصی دلچسپی لیں۔ خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ بل ایوان کی بجائے کمیٹی کو بھیجا جائے۔
    قانونی مسودہ کے مطابق تشدد کے مرتکب شوہر کو تین ماہ قید اور 30 ہزارروپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ شوہر پر جھوٹا الزام لگانے والی بیوی کے لیے بھی پچاس ہزارجرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
    بل کے مطابق گھریلو ناچاقی کی صورت میں شوہر کو ہی بیوی کی سلامتی کی ضمانت دینی ہوگی، تشدد روکنے کے لیے حکومتی سطح پر ٹول فری نمبر، پناہ گاہیں، ضلعی کمیٹیاں بنائی جائیں گی، سزایافتہ شوہر کو بیوی سے کسی قسم کا رابطہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    علاوہ ازیں وزرا کی رہائش گاہوں کی تزئین وآرائش کے اخراجات بڑھانے کا بل بھی صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جس کے خلاف اپوزیشن ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں