1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواب کی جادو گری رہتی ہے - کاشف حسین غائر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏25 جنوری 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (کاشف حسین غائر)

    خواب کی جادو گری رہتی ہے
    نیند آنکھوں میں بھری رہتی ہے

    جیسے رہتا ہی نہیں ہوں میں یہاں
    اک عجب بے خبری رہتی ہے

    ہم خیالوں میں سفر کرتے ہیں
    ہمسفر دربدری رہتی ہے

    دل ہے وہ آئینہ خانہ جس میں
    اک عجب عکس گری رہتی ہے

    خشک ہو جاتے ہیں پتے لیکن
    شاخ امکاں تو ہری رہتی ہے

    روح کے زخم کہاں بھرتے ہیں
    عمر بھر چارہ گری رہتی ہے

    ختم ہوتا ہے کہاں کار جہاں
    اک نہ اک دردِسری رہتی ہے
     
  2. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: خواب کی جادو گری رہتی ہے - کاشف حسین غائر

    بہت اچھی شاعری ارسال کی شکریہ
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خواب کی جادو گری رہتی ہے - کاشف حسین غائر

    بہت خوب مبارز جی بہت اچھے
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خواب کی جادو گری رہتی ہے - کاشف حسین غائر

    روح کے زخم کہاں بھرتے ہیں
    عمر بھر چارہ گری رہتی ہے

    دوست بہت اچھی شاعری ہے :a165: :101:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں