1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خمینی کے نظام کو 'مرشد' کا سہارا

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    منگل 21 جمادی الاول 1439هـ - 6 فروری 2018م
    مشاری الذايدی

    بعض لوگ خصوصاً ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر فریفتہ یورپی اس وہم میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ خمینی کا نظام ان عوامی مظاہروں کے طوفان سے بچ گیا جس نے خمینی نظام کے متوالوں اور عراق، شام ، لبنان اور یمن میں اس کے پیرو کاروں کو سراسیمہ کردیا تھا۔

    دراصل خمینی کے نظام کے ڈھانچے میں بنیادی نوعیت کی خرابی پائی جاتی ہے۔ خمینی نظام کا عوام الناس سے کوئی رابطہ نہیں۔ عوام میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔ مظاہروں میں نہ سعودیوں کی کسی سازش کا عمل دخل ہے اور نہ ہی امریکیوں کا کوئی ہاتھ ہے۔ ایرانی میڈیا اس حوالے سے ناحق مظاہروں کا الزام سعودیوں اور امریکیوں کے سر دھر رہا ہے۔ مظاہروں کے ذمہ دار بنیادی طور پر ایرانی عہدیدار ہیں۔ یہ دعویٰ میرا نہیں بلکہ یہ ایرانی صدر حسن روحانی کا فرمودہ ہے۔ انہوں نے مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کی اس گنگناہٹ کے جواب میں یہ بات اس خدشے سے کہی تھی کہ کہیں پاسداران انقلاب غصیلے نوجوانوں کی بیخ کنی نہ کرنے لگیں۔

    حسن روحانی تنہا نہیں جو مظاہروں کا ذمہ دار ایرانی عہدیداروں کو ٹھہرا رہے ہوں۔ یہ بات تو خمینی انقلاب کا آتش فشاں بھڑکانے والوں اور خمینی نظام کے خدمت گاروں نے بھی کہی ہے۔ ان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے 2009ء کے دوران سبز انقلاب تحریک کی قیادت کی تھی۔ موسوی اور کروبی وغیرہ یہ باتیں کہہ چکے ہیں حالانکہ وہ خمینی نظام کے فرزند مانے جاتے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ انقلاب خود خمینی نظام کے فرزندوں نے برپا کیا تھا مگر باراک اوباما کی سیاسی عیاری کے باعث پاسداران انقلاب کی بیخ کنی کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ اوباما نے ایرانی عہدیداروں کے ساتھ سودے بازی کو پکا کرنے کیلئے خمینی نظام کے متولیوں کو رشوت دینے کیلئے انقلابیوں کی پشت پناہی سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔

    ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور سبز انقلاب تحریک کے رہنما مہدی کروبی نے جو 7 برس سے نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں مرشد اعلیٰ کے نام واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا ہے کہ ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بوئی ہوئی فصل کی کاشت ہے۔ یہ پیغام اعتماد ملی پارٹی کے ماتحت ”سحام نیوز“ ویب سائٹ نے جاری کیا ہے۔

    کروبی نے خامنہ ای کے خلاف سخت لب ولہجہ استعمال کیا ہے اور انہیں ایرانی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ہم نہیں کہتے کہ ایرانی نظام کا دھڑن تختہ رومانیہ کے چاﺅ شسکوکی طرح ہو گا لیکن یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ رفتہ رفتہ اس نظام کا سقوط یقینی ہے خواہ مرشد اعلیٰ پر کتنا بھی تکیہ کیوں نہ کر لیا جائے۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    مظاہرین مرشد اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کرنے پہنچ گئے ،،،، تہران کے مرکزی علاقے میں ہونے والے مظاہرے اب انقلاب گراونڈ سے باستور کے علاقے کی سمت پھیل رہے ہیں۔ شاہراہ باستور پر مرشد اعلیٰ کا گھر واقع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وسطی تہران کے علاقے میدان فردوسی میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے شیل فائر کئے۔
     
    Last edited: ‏1 مئی 2018

اس صفحے کو مشتہر کریں