1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خلا میں قبلہ کس طرف ہوگا؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏31 مئی 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... e_zs.shtml
    ملائشیا کی قومی خلائی ایجنسی اس بات کا پتہ چلانےکی کوشش میں مصروف ہے کہ مسلم خلاباز خلا میں کس طرح اسلامی شعائر کی پابندی کر سکتے ہیں۔
    ملائشیا عنقریب اپنے دو خلاباز روسی خلائی ادارے کے تعاون سے خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ملائشیا اس مہم کے لیئے اپنے ان چار خلابازوں میں سے دو کا انتخاب کرے گا جن میں سے تین مسلمان ہیں۔

    یہ خلاباز اس تجسس کا شکار ہیں کہ وہ دوران ِ پرواز کس طرح نمازِ پنجگانہ ادا کر سکیں گے۔ ان کا خلائی جہاز اس سفر کے دوران نوّے منٹ میں زمین کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا اور اس طرح ان خلابازوں کے پاس پانچوں نمازوں کی ادائیگی کے لیئے صرف نوّے منٹ کا وقت ہوگا۔

    یونیورسٹی آف جارجیا میں مذاہبِ عالم کے استاد ایلن گوڈلاس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل اس صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ علماء ان افراد کی ادائیگیِ نماز کے لیئے اسی طرح مختلف اوقات مقرر کریں جیسا کہ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے علاقے میں نماز کی ادائیگی کے لیئے مقرر کیے جاتے ہیں۔

    یہی نہیں اٹھائیس ہزار کلومٹیر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے اس جہاز میں قبلے کی سمت بھی ہر لمحہ تبدیل ہوتی رہے گی جبکہ نماز کے لیئے قبلہ رو ہونا لازم ہے۔

    خلابازوں کو درپیش ایک اور مسئلہ وضو کا ہے۔ خلائی جہاز میں کششِ ثقل کی مکمل موجودگی نہ ہونے سے پانی کا انسانی اعضاء پر بہانا ممکن نہیں۔ تاہم اس مسئلے کا حل تیمم کے ذریعے ممکن ہے۔

    ملائشیا میں ہی پچیس اور چھبیس اپریل کو’خلا میں زندگی اور اسلام‘ کے عنوان کے تحت ایک اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں ایک سو پچاس کے قریب سائنسدان، خلاباز، مذہبی علماء اور اساتذہ شریک ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 1985 میں سعودی عرب کے خلاباز سلطان سلمان السعود نے خلا کا سفر کیا تھا اور ماہِ رمضان کے خاتمے کی تصدیق انہوں نے خلائی جہاز کی کھڑکی سے ماہ شوال کا چاند دیکھ کر کی تھی۔
     
  2. پومی کیوپڈ
    آف لائن

    پومی کیوپڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اگست 2006
    پیغامات:
    77
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نائس انفارمیشن
    تھیک یو ویری مچ
    کیپ ای ٹ اپ
     
  3. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھے ایک آیت یا حدیث کا مفہوم یاد آرہا ہے جس کے مطابق جس طرف تمہارا منہ ہے اسی طرف رب موجود ہے یا ہر طرف اللہ موجود ہے۔
    دوران سفر بھی کچھ رعایت موجود ہے کہ جس طرف سواری کا منہ ہو اسی طرف منہ کرکے نماز پڑھ لی جائے اگر منہ موڑنا ممکن نہ ہو۔( میں غلط ہوں تو احباب درست کردیں)۔
    چناچہ خلاء میں ضروری نہیں کہ قبلے کا رخ ہر منٹ پر معلوم کیا جائے ایک جنرل سا قانون بن سکتا ہے۔ یعنی زمین کی طرف منہ۔ یا جس طرف کی سمت دستیاب ہو۔
    اللہ کو جلوہ تو ہر طرف ہے۔
    اور وہ ذات تو دیکھنے والی ہے چناچہ ایسے حالات میں کچھ رعایت مل جاتی ہے اور موجود بھی ہے۔
    اب دیکھیں یہ اجلاس والے کیا تجویز کرتے ہیں۔
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    میرے نزدیک دوست کی رائے بہترین ہے
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
    ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

    کاش کوئی پاکستانی بھی کبھی خلاباز بن جائے اور پاکستان کی بھی اپنی خلائی شٹل ہو
     
  6. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ہونا تو چاہئے مگر ہمیں تو آپس کے لڑائی جھگڑوں سے ہی فرصت نہیں ملتی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو آپ ہم سے لڑنا چھوڑ دیں نا
     
  8. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپس کی لڑائی تو چھوڑو۔ ہم اپنے ہی عوام پر گولہ باری کرتے ہیں۔
    اپنی دشمن سے ڈرتے ہیں ۔ ان سے ہر بات پر مذاکرات کرتے ہیں ۔
    مگر اپنی عوام میں اگر کوئی جائز حق مانگے تو حق دینے کی بجائے ان پر بمباری کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ کیا خوب ملک ہے؟
    غیر کا غلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ چلی کدھر تھی اور بات چلی کدھر گی
    مجھے شاکر(دوست) کی بات سے اتفاق ہے جہاں تک میرے علم میں ہے کہ زمینی سفر میں اگر کسی وجہ سے مسجد میں یا گاڑی روک کر نماز نہیں پڑھ سکتے تو نماز شروع کرنے سے پہلے کوشش کریں کہ قبلہ کی طرف آپ کا منہہ ہو بعد میں گاڑی چاہے جدہر بھی جائے ویسے اک سوال ہے کہ چلا کی نماز پر کچھ علمائے کلام کی رائے کیا یہ بھی ہے کہ نماز جو خلا میں پڑھی جائے وہ زمین پر دوبارہ سے پڑھنی ہو گی اگر کسی کو اس بارے میں کچھ علم ہے تو بتائیں پر خصوص( شاکر القادری، پیا جی، برادر اور نوید بھائی) سے یہ سوال ہے
     
  10. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اگر طویل سفر کے بعد وقت کی تبدیلی کے باعث ادا شدہ نماز کا وقت دوبارہ ہو جائے تو دوبارہ ادا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

    بعض اوقات ایسا کرنا ضروری ہو جاتا ہے جیسے اگر سعودی عرب سے کوئی عید کی نماز پڑھ کر پاکستان روانہ ہو جاتا ہے اور اگلے دن پاکستان میں عید ہے تو وہ پاکستان میں بھی عید کی نماز ادا کرے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں