1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خفیہ ڈیل بےنقاب ہو گئی (جمہوریت کا جنازہ نکل گیا)

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏12 اگست 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وردی پر صدر سے خفیہ مفاہمت ہے: بے نظیر

    صدر مشرف سے بے نظیر کی ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی تھی (بے نظیر کا اعتراف)

    پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی اور صدر جنرل پرویز مشرف کی وردی کے بارے میں ان کے اور جنرل مشرف کے درمیان ’خفیہ مفاہمت‘ ہے۔
    نیویارک میں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اکتوبر کے وسط تک پاکستان واپس جانے کےبارے میں سوچ رہی ہیں۔

    صدر مشرف کے ساتھ اپنی ’ڈیل‘ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار صدر مشرف کی طرف سے اعتماد سازی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر ہے جن میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا انتخاب لڑنے پر قانونی پابندی کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

    بے نظیر بھٹو نے کہا کہ وہ جلد از جلد پاکستان واپس جانا چاہتی ہیں لیکن صدر مشرف اب تک ان کی وطن واپسی کے حق میں نہیں ہیں۔ صدر مشرف ان کی وطن واپسی کے مخالف نہیں بلکہ انہیں صرف واپسی کے وقت پر اختلاف ہے۔

    [font=Arial, sans-serif]وردی کا معاملہ[/font]

    صدر مشرف کے موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ منتخب ہونے کے معاملے میں ان کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ وہ اس پر اپنے اپنے موقف پر قائم رہیں گے کیونکہ یہ معاملہ آخر کار سپریم کورٹ میں طے پانا ہے۔

    اپنی وطن واپسی کے بارے میں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ستمبر اور دسمبر کے درمیان کسی وقت ملک واپس چلی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ صدر جنرل مشرف اکتوبر اور نومبر میں عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر میرے پاس آلہ دین کا چراغ ہوتا میں اکتوبر میں عید سے پہلے وطن واپس پہنچ جاتی۔‘

    انہوں نےکہا صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اختیارات کے توازن پر بھی بات چیت ہوئی ہے لیکن اس میں مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت یا “ڈیل“ پر عملدرآمد کرنے کا پہلا قدم تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا انتخاب لڑنے پر قانونی پابندی کوختم کیئے جانا قرار پایا تھا۔


    بے نظیر بھٹو نے مزید کہا کہ بہت سے معاملات پر ان کی صدر مشرف سے مفاہمت ہو گئی ہے اور بہت سے معاملات پر یہ طے پایا کہ وہ اپنے اپنے موقف پر قائم رہیں گے کیونکہ یہ معاملات تیسرے فریق نے طے کرنے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اصل میں اس ڈیل کا انحصار اعتماد سازی کے ان اقدامات پر ہے جو اس مہینے کے اختتام تک کیئے جانے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور اسی مہینے ان کی جماعت کے قریبی رفقا انتخابات کے بارے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے ایک ہنگامی ملاقات کے لیے نیویارک آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پابندی کو ختم اور اس بارے میں قانونی ترمیم اگست کے آخر تک ہی کی جانی چاہیے۔

    بشکریہ ۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام
     
  2. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
  3. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    مجھے سمجھ نہیں‌آئی کہ اس ٹاپک کو اوپر کیوں لایا آپ نے ،،، نور ۔،،،

    خوش رہیں‌
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    :shock: مجھے بھی سمجھ نہیں آئی کہ آپ کو یہاں ُُُُ ُ ُ نور ُُُ ُ ُ کہاں‌سے نظر آ گیا یا گئی؟ :shock:
     
  5. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    :shock: مجھے بھی سمجھ نہیں آئی کہ آپ کو یہاں ُُُُ ُ ُ نور ُُُ ُ ُ کہاں‌سے نظر آ گیا یا گئی؟ :shock:[/quote:1jiscyb8]

    ہا ہا نور :lol:
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کوئی بات نہیں۔

    “بوکھلاہٹ میں ایسے فیصلے ہو ہی جاتے ہیں۔“

    کسی دوسری لڑی کا عنوان پڑھا تھا۔ :wink:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں