1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خطبات نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے جواہر پارے

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏4 اگست 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    عربوں کو اپنی فصاحت وبلاغت پر ناز تھا۔ وہ اپنے مقابلے میں دوسری قوموں کو عجمی (گونگے) کہہ کر پکارتے تھے، لیکن عرب کے تمام قبائل زبان کی لطافت وسلاست میں قریش کو اپنا مقتدا اور امام تسلیم کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب حضرت ابوبکرؓ نے ایک مرتبہ حضور ﷺ کے سامنے عرض کی کہ ’’آپﷺ سے بہتر میَں نے کسی کو فصیح وبلیغ نہیں پایا‘‘ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :’’میری فصاحت وبلاغت میں کون سی چیز مانع ہوسکتی ہے ؟اولاً میَں قریش میں پیدا ہوا ہوں، دوسرے میرا بچپن بنی سعد کی فصیح و لطیف زبان کی آغوش میں گزرا ہے‘‘۔ رحمتہ اللعالمین ﷺ تمام بنی نوع انسان کی طرف خدا کا پیامِ ہدایت پہنچانے کے لیے تشریف لائے تھے۔ آپﷺ مبلغ بھی تھے، داعی بھی، نذیر بھی تھے، بشیر بھی۔ سپہ سالار بھی تھے، فاتح بھی۔ دنیا کے سنوارنے والے بھی تھے اور آخرت کو بنانے والے بھی۔ قانون وضع کرنے والے بھی تھے اور دلوں کے امام بھی۔ پیغمبرامن وامان بھی تھے اور میدانِ رزم وجہاد کے خطیب بھی۔ یہی وجہ ہے کہ آپﷺ کے خطبات کے مضامین بھی متنوع ہیں۔ آپﷺ کے خطبات آپﷺ کی عالمگیر اور ابدی نبوت پر ایک ایسی بین دلیل ہیں، جس کی تردید کی جرأت اس روئے زمین پر آج تک کوئی نہیں کرسکا۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ مختلف قوموں میں بلاشبہ ایسے جادوبیاں اور شعلہ نواخطیب گزرے ہیں،جنہوں نے سوئے ہوئوں کو جگادیا اور پھر جگاکر اُن سے ایسے کارنامہ ہائے عظیم انجام دلوائے، جن سے اُن کی قومی زندگی میں انقلاب آگیا۔ اُن کی بے بسی و بے چارگی نے قوت وسطوت کی جگہ لے لی۔ اُن کے ادبارونکبت کے دنفارغ البالی اور خوشحالی کے دَور میں تبدیل ہوگئے، لیکن اُن پرُ اثر تقریروں اور خطبوں کی اثر آفرینی کچھ وقت کے بعد بے اثر اور بے وقعت ہوکر رہ گئی،لیکن قربان جائیے اُس سراپا رحمت ﷺ کی فصاحت وبلاغت کے کہ ان کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے جملوں، فقروں اور تقریروں میں آج بھی وہی شدت تاثیر ہے، جو آج سے چودہ سوسال پہلے تھی اور آئندہ قیامت تک اسی طرح قائم رہے گی۔ان خطبات میں دلوں کو سوزو گداز، ذہنوں کو ارجمندی وہوشمندی اور جسموں کو ولولہ عمل اور جوش جہاد کی نعمتوں سے بہرہ ور کرنے کا لازوال سامان موجود ہے اور ہو بھی کیوں نہ، یہ معرفت وحکمت کے خزینے اور عقل ودانش کے سرچشمے ہیں۔ ذیل میں چند جواہر پارے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں: امابعد: خدا کے کلام سے سچا کوئی کلام نہیں۔ تقویٰ کے کلمہ سے بہتر کوئی مضبوط رشتہ نہیں۔ ابراہیم علیہ السلام کی ملت سے بہتر کوئی ملت نہیں۔ محمد ﷺ کی سنت سے بہتر کوئی سنت نہیں۔ سب سے اچھا ذکر اللہ کا ذکر ہے۔ بہترین حکایت قرآن ہے۔ سب سے اچھے کام اولوالعزمی کے کام ہیں۔ بدعت سے بدتر کوئی چیز نہیں۔ انبیا کے راستے سے بہتر کوئی راستہ نہیں۔ سب سے بہتر موت شہید کی موت ہے۔ ہدایت کے بعد گمراہی اپنا لینا پرلے درجے کا اندھا پن ہے۔ بدترین معذرت وہ ہے ،جو نزع کے وقت کی جائے۔ دل کا اندھا پن بدترین کورنظری ہے۔ سب سے اچھے کام وہ ہیں ،جو نفع دینے والے ہوں۔ سب سے بری ندامت قیامت کے دن کی ندامت ہے۔ جھوٹی زبان سب سے بڑی مجرم ہے۔ بے نیازی سب سے عمدہ دولت ہے۔ سچی بات دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ شک کفر کی نشانی ہے ۔ بدمست ہونا آگ میں جھلسنا ہے۔ شراب گناہوں کی ماں ہے ۔ یتیم کا مال کھانے سے برا کوئی کھانا نہیں۔ سعادت منددوسروں سے عبرت حاصل کرتا ہے۔ بدبخت ماں کے پیٹ ہی میں بدبخت ہوتا ہے ۔ کام کے انجام پر نظر ہونی چاہیے۔ جھوٹا خواب بدترین خواب ہے۔ مومن کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔ مومن کا گوشت کھانا (غیبت ) اللہ کی سب سے بڑی نافرمانی ہے ۔ جو غصہ ضبط کرتا ہے خدا اسے اجر دیتا ہے۔ جو نقصان پر صبر کرتا ہے اللہ اسے بدلہ دیتا ہے۔ جو لوگوں کے عیوب کی تشہیر کرتا ہے، خدا اسے ذلیل کرتا ہے۔ صبر کرنے والے کو خدادگنا اجر دیتا ہے۔ ٭…٭…٭

    حافظ افروغ حسن
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  3. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    ganjaran.gif
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں