1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے خلاف انتقام لے رہی ہے: طاہرالقادری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏17 جون 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    حکومت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے خلاف انتقام لے رہی ہے: طاہرالقادری
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر کوئی رکاوٹیں نہیں لگی ہوئی تھیں ، حکومت صرف پاک فوج کے حق میں احتجاج اور اظہار یکجہتی کرنے پر ہم سے انتقام لے رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت جھوٹ بول رہی ہے، منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، جو بیریئرز لگے ہوئے ہیں وہ گھر کی حدود میں ہیں جس سے آنے جانے والے لوگوں کو کوئی شکایت نہیں اور نہ ہی گزشتہ 4 سالوں کے دوران اس پر کسی نے اعتراض کیا۔ طاہرالقادری نے کہاکہ پاک فوج کے میڈیا ٹرائل اور کردار کشی کے خلاف سب سے پہلے میں نے آواز اٹھائی اور اس کے خلاف ملک میں پاکستان عوامی تحریک نے احتجاج اور یکجہتی کا اظہار کیا جس کا آج انتقام لیا جارہا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس کی جانب سے سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں کارکن شہید ہوچکے ہیں اور پھر پولیس نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں داخل وہاں قبضہ کرلیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میری آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور قومی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ان دہشت گردوں سے سیکریٹریٹ کا قبضہ چھڑوائیں اور نہتے کارکنوں کو بچانے کے لئے علاقے کی سیکیورٹی سنبھالیں۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب کے کئی اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے تاکہ میرا استقبال کرنے سے روکنے کے لئے کارکنوں کو ہراساں کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا خاتمہ ضرور ہوگا اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارا سر نہیں جھکایا جاسکتا، آج جن کارکنوں کا خون بہایا گیا وہ ان حکمرانوں کی تباہی کا باعث بنے گا۔
    http://dailypakistan.com.pk/lahore/17-Jun-2014/113698
     
    سعدیہ اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ظلم ، جبر ، تشدد ، اور ریاستی دہشتگردی کے جو مناظر دیکھے گئے اس دیکھ کر ان حکمرانوں کے " انسان " ہونے میں شک ہونے لگتا ہے۔
    لوگوں کو منہاج القرآن کی مسجد میں نماز فجر ادا نہیں کرنے دی گئی ۔ وہ مسجد جہاں روزانہ فجر میں سینکڑوں نمازی اکٹھے ہوتے ہیں۔ وہاں پولیس فائرنگ، آنسو گیس کی وجہ سے صرف 4 نمازی وہ بھی مسجد کے ملازمین تھے وہی فجر ادا کرسکے۔
    منہاج القرآن کا گوشہ درود جہاں 24گھنٹے تلاوت قرآن اور درود پاک پڑھاجاتا ہے۔ وہاں اندر بیٹھے عبادت گذاروں پر اور عمارت پر گولیاں برسائی گئیں۔
    ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر کے دروازے، کھڑکیوں اور چھت پر بیٹھے گارڈ پر گولیاں برسائی گئیں ۔ زخمی اور ہراساں کیا گیا۔
    8 کارکنان 2 خواتین شہید ہوچکے ہیں ۔
     
    سعدیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی وی پر پولیس کا ظلم دیکھ کر ایسے لگتا تھا کہ یہ لاہور نہیں سری نگر ہے اور یہ پاکستانی پولیس نہیں بھارتی فوج ہے جنہوں نے ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔اپنی بہنوں بیٹیوں اور بزرگوں کے ساتھ اس قسم کا تشدد کوئی بھی غیرمند انسان نہیں کر سکتا ۔پرسوں ہی وزیر اعظم نے ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور اس کے فورا بعد پولیس کو سرگرم کر دیا ۔اس وقت پوری قوم کی توجہ شمالی وزیر ستان کی طرف ہے جہاں پاکستان کی بہادر افواج ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ۔اسی اپریشن کی آڑ میں حکومت نے یہ ظلم و تشدد شروع کر دیا ۔لیکن یہ اس حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا ۔آٹھ قیمتی جانیں انھوں نے لی ہیں ۔غیر مسلح اور پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا ۔لگتا ہے حکومت نے اس خوف سے کہ اب ان کے دن پورے ہو گے ہیں حواس باختہ ہو کر دہشت پھیلانے کے لئے ایسی کاروائی کی ہے ۔کوئی بھی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ شریف شہروں کے گھروں پر جا کر اس طرح تشدد کیا جائے اور قرآن پاک کا اور حدیث شریف کا درس دینے والے مرکز پر جا کر دہشت گردی کرے اور قرآن پاک اور حدیث شریف کی بے حرمتی کرے ۔ یہ پولیس کم اور ڈاکو زیادہ لگتے تھے جو غریب شہریوں کی دکانوں کو لوٹ رہے تھےاور کھڑی گاڑیاں کو توڑ رہے تھے۔یہ بھی حکومتی دہشت گردی ہے ۔اور ان جانوں کا حساب انہیں دینا پڑے گا ۔ حکومتی ٹولے کی پریس کانفرنسوں سے ان کی بوکھلاہٹ اور غلط بیانی صاف نظر آتی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ فرعونوں کے محل ٹوٹنے کی ابتدا ان شہادتوں سے شروع ہو چکی ہے ۔انقلاب کا رنگ سرخ ہوتا ہے ۔اللہ پاک اپنے پیارے حبیب آقا دو جہاں محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان شہدا کی مغفرت فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین
     
    سعدیہ، ملک بلال اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق شہیدوں کی مجموعی تعداد درجنوں میں ہے۔ تاحال جن کی میتیں دستیاب ہوئیں انکی تعداد 12 ہے۔ جبکہ بہت سی لاشیں ایسی ہیں جو اندھا دھند فائرنگ میں زمین پر تھیں ، عوام، کارکنان اور میڈیا کیمرے گولیوں کی بوچھاڑ سے بھاگ چکے تھے کئی لاشیں اس وقت پولیس نے بکتربند گاڑیوں میں ڈالی اور غائب ہوگئے۔ اب آہستہ آہستہ لاہور کے مضافاتی قبرستانوں سے 2، 2 یا 3، 3 یا 4، 4 لاشوں کے بغیر جنازہ دفنائے جانے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ عوامی تحریک کے بہت سے کارکنان لاپتہ ہیں نہ گھر، نہ ہسپتال اور نہ تھانوں میں ہیں۔
    یہ سراسر دہشت گرد پولیس کا کریک ڈاؤن تھا اور یہ دہشت گردی ابھی بھی جاری ہے۔
     
    پاکستانی55 اور سعدیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    خدا کا قہر ٹوٹے معصوم لوگوں پر ظلم کرنے والوں پر
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    لعنت اس حکومت اور ایسی پولیس پر جس نے معصوم نہتے شہریوں کو شہید کردیا
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب انہیں اللہ پاک کے قہر اورانصاف سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ایک بات شاید آپ کو پتہ ہے یا نہیں ان نقلی شہنشاہوں کو کوئی پریشانی لاحق ہو جائے تو ان کو دست شروع ہو جاتے ہیں ۔اور مجھے امید ہے کہ یہ اب اپنا زیادہ وقت لیٹرین
    میں گزارتے ہیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں