1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکمران اوراس کے نامزد عہدیدار

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏6 فروری 2019۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سوید علیہ الرحمۃ کہتے ہیں ،امیر المومنین حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت بشر بن عاصم کو ہوازن کا عامل مقر ر کیا،لیکن حضرت بشر وہاں نہ گئے۔ جب حضرت عمر سے ان کی ملاقات ہوئی تو آپ نے ان سے پوچھا: تم ہوازن کیوں نہیں گئے۔ کیا ہماری سمع وطاعت تمہارے لیے ضروری نہیں ہیں؟حضرت بشر نے کہا :
    کیوں نہیں!لیکن میںنے جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جسے مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنایا گیا تو اسے قیامت کے دن لاکر جہنم کے پل پر کھڑاکردیا جائے گا،اگر اس نے اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن اداکیا ہوگا تو وہ نجات پاجائے گااور اگر اس نے اپنی ذمہ داری صحیح طورپر نہ نبھائی ہوگی تووہ پل اسے لے کر ٹو ٹ جائے گااوروہ ستر برس تک جہنم میںگرتا چلاجائے گا۔حضرت عمر یہ سن کر بہت پریشان اورغمگین ہوئے اوروہاں سے چل دیے ،راستے میں ان کی ملاقات حضرت ابو ذر غفاری سے ہوئی ،انھوںنے استفسار کیا کہ کیابات ہے ؟
    میں آپ کوکچھ پریشان خاطر اوراداس دیکھ رہا ہوں۔حضرت عمر نے فرمایا:میں پریشان اوررنجیدہ کس لیے نہ ہوئوں جبکہ میںنے بشر بن عاصم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ ارشادسن لیاہے۔
    حدیث مبارکہ سن کر حضرت ابوذر غفاری نے کہا :کیا آپ نے اسی مضمون کی دوسری حدیث نہیں سنی ؟آپ نے فرمایا : نہیں !حضرت ابو ذر نے کہا:میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضور علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کسی مسلمان کو ذمہ دار بنائے گا اسے قیامت کے دن لا کر جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گااگر اس کا انتخاب ٹھیک تھا تو نجات پاجائے گا اوراگر اس نے کسی نااہل اوربددیانت کو عہدہ دیا تھا توپل اسے لے کر ٹو ٹ پڑے گااوروہ ستر برس تک جہنم میں گرتا چلاجائے گااوروہ جہنم سیاہ اورتاریک ہے۔ان دونوں حدیثوں میں سے کس حدیث کو سننے سے آپ کے دل کو زیادہ اندیشہ لاحق ہوا ہے۔آپ نے فرمایا:دونوں کے سننے سے ۔لیکن ذرا فرمائیے جب خلافت میں ایسا زبردست خطرہ ہے تو اسے کون قبول کرے گا ۔حضرت ابو ذر نے فرمایا:اسے وہی قبول کرے گا جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اس کی ناک کاٹنے اور اس کے رخساروں کو زمین پر رگڑنے کا ارادہ کرلیاہو(یعنی اسے ذلیل ورسوا کرنا مقصود ہو)۔بہر حال ہماری معلومات کے مطابق آپ کی خلافت میں خیر ہی خیر ہے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اس خلافت کا ذمہ دار اورعہدیدار کسی ایسے شخص کو بنادیں جو عدل وانصاف سے کام نہ لے تو آپ بھی اس گناہ سے بچ نہ سکیں گے۔(کنزالعمال،طبرانی،دار قطنی)

    https://www.nawaiwaqt.com.pk/06-Feb-2019/980002
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ ۔ ۔ پرویز بھائی کیسے ہیں آپ ؟ ایک طویل عرصے سے آپ کی یہ خوبصورت لڑیاں دیکھ رہا ہوں جو کہ آپ حالاتِ حاضرہ کے شعبے کے تحت بنا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ کئی بار سوچا کہ آپ سے گزارش کروں کہ ان لڑیوں کو آپ تاریخ اسلام یا متعلق شعبہ جات کے زمرے میں بنایا کریں مگر پھر میں آپ سے یہ گزارش نہ کر سکا لیکن آج یہ گزارش کر رہا ہوں کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو انہیں مذکورہ شعبہ جات کے زمرے میں منتقل کر دیں ۔ ۔ ۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جو بن چکی ہیں انہیں یہی رہنے دیں ۔آج کے بعد انہیں نئی لڑی آپ کی تجویز کردہ سیکشن میں بناؤں گا ۔بہت شکریہ
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں