1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکایت سعدیؒ ۔۔۔۔۔۔ شہنشاہ اکبراور بیربل میں بحث

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکایت سعدیؒ ۔۔۔۔۔۔ شہنشاہ اکبراور بیربل میں بحث

    اچانک ایک دن شہنشاہ اکبر نے درباریوں سے تین سوالات دریافت کیے: کس کا بیٹا بہترین ہے؟کس کے دانت بہترین ہیں؟کونسی چیز اعلیٰ ترین ہے؟
    تمام درباریوں نے آپس میں سوالات پر بحث کرنی شروع کی۔ان میں سے ایک معمر درباری نے جواب دیا :شہنشاہ بادشاہ کا بیٹا بہترین ہے۔ہاتھی کے دانت بہترین ہیں۔علم سب سے اعلیٰ چیز ہے۔
    شہنشاہ نے جوابات سنے اور خیال کیا : کاش کہ بیربل یہاں ہوتا تو وہ مزید مناسب جوابات دیتا۔اس لیے اس نے جلدی سے بیربل کو بلا بھیجا۔ بیربل فوری طورپر دربار میں آگیا۔ اس سے تینوں سوالات کے جوابات دریافت کیے گئے۔
    بیربل نے جواب دیا :''عالی جاہ! گائے کا بیٹا (بچہ) سب سے بہترین ہے۔ کیوں کہ اس سے زمین میں ہل چلایا جاتا ہے۔ جبکہ اس کا گوبر بھی کھاد کے طورپر استعمال ہوتا ہے۔ فصلات اس سے بڑھتی ہیں اور سب کے لیے خوراک پیدا کی جاتی ہے۔‘‘
    دوسرے سوال کا جواب یہ ہے :''ہل کا دانت سب سے بہترین ہے وہ زمین کو پھاڑتا ہے اور اس کو زرخیز کرتا ہے۔زمین کو فصلات لگانے کے قابل بناتا ہے۔‘‘
    ''تیسرے سوال کے جواب میں عالی جاہ! کہا جاتا ہے کہ حوصلہ سب سے بہترین کوالٹی ہے۔ بہرحال ذہین انسان بھی حوصلے کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔ اگرچہ علم سب سے اعلیٰ دولت ہے مگر حوصلہ ان سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ شہنشاہ اور درباری بیربل کے عقلمندی کے جوابات سے بہت خوش ہوئے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں