1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حقیقی معالج

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نبیل خان, ‏6 ستمبر 2012۔

  1. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ شبلی نعمانی ایک مرتبہ بیمار ہو گے تو لوگ انہیں علاج معالجہ کے لئے مارستان لے گے ۔ مارستان کے سفیر علی بن عیسیٰ نے شاہِ وقت کو ان کی آمد کی اطلاع دی مارستان کے بادشاہ نے بلا تاخیر ایک تجربہ کار ڈاکٹر علاج کے لئے بھیجا ۔ مگر یہ ڈاکٹر عیسائی تھا اس نے حضرت کو بہت ادویات استعمال کروائیں مگر کسی دوا سے کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ ایک دن وہ ڈاکٹر شیخ سے کہنے لگا کہ اللہ کی قسم اگر آپ کی دوا میرے بدن کا کوئی عضو کاٹ کر بھی بنے تب بھی مجھے کوئی مشکل نہیں ہے { یعنی مجھے آپ اس قدر عقیدت ہو گئی ہے کہ میں اتنی بڑی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہوں } شیخ شبلی نے فرمایا کہ میری دوا تو بہت ہلکی سی ہے ۔ ڈاکٹر نے شیخ سے پوچھا وہ کیا ہے ؟ شیخ نے فرمایا میری دعا یہ ہے کہ اس زنار کو توڑ دو اور مسلمان ہو جاو ۔ اس ڈاکٹر نے فورا یہ کلمہ پڑھ لی کہنے لگا ۔
    اشھد ان لاالٰہ الاللہ واشھد ان محمد رسولاللہ
    اس کا کلمہ پڑھنا ہی تھا کہ حضرت کی طبیعت سنبھل گئی ۔ جب بادشاہ کو اس قصہ کی خبر پہنچی تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گے ۔ اور روتے ہوئے کہنے لگا ہم نے مریض کوطبیب کے پاس بھیجا تھا ۔ نہ کہ طبیب کو مریض کے پاس ۔
    ٔ{ روض الریاحین }
     

اس صفحے کو مشتہر کریں