1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

::::: حقوق الزوجین ::::: 3 ::::: خاوند پر بیوی کے حقوق :::::

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عادل سہیل, ‏24 جنوری 2009۔

  1. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    ::::: حقوق الزوجین :::: میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق :::::

    ::::: حقوق الزوجین ::::: خاوند پر بیوی کے حقوق :::::

    ::::: بیوی کا رُتبہ و حیثیت :::::​
    بلا شک '''خاوند جی''' کو اللہ تعالیٰ نے بیوی پر برتری اور افضلیت عطاء فرمائی ہے ، اپنے کلام پاک میں اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زُبان مبارک سے خاوند کو بیوی کا مالک و آقا قرار دِیا ہے ، لیکن اُسے یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اپنی اِس برتری کو جب ،جہاں اور جیسے چاہے اِستعمال کرتا پھرے ، جِس خالق و مالک نے جیسے چاہا خاوند کو برتری عطاء فرمائی ،اِسی خالق و مالک نے جیسے چاہا خاوندکو اپنی طرف سے دی گئی برتری کے استعمال کے لیے حد بندی کر دی ، اور وہ اللہ ہے جو اکیلا خالق ہے اور اُس کے عِلاوہ ہر کوئی اُس کی مخلوق ہے ، اور خالق اپنی مخلوق کے بارے میں کِسی بھی دوسری مخلوق سے بڑھ کر یقینی عِلم رکھنے والا ہے اور زبردست حکمت والا ہے ،
    پس اپنی حکمت سے اُس نے خاوند کو عظمت دی اور اپنی حکمت سے اُس کے لیے حدود مقرر فرمائیں اور اپنی کتاب میں اُن کو ذِکر فرمایااور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زُبان مُبارک سے جب چاہا اُن حدود کو بیان کروایا ،
    خاوند حضرات اپنی برتری کی سرشاری میں یہ مت بھولیں کہ اُنکے خالق و مالک نے اُنہیں برتری عطاء فرمانے سے پہلے اُنہیں یہ بھی بتا یا ہے کہ ( وَلَھُنَّ مِثلُ الَّذِی عَلِیھِنَّ بِالمَعرُوفِ::: اور عورتوں کے لیے بھی ویسا ہی (حق) ہے جیسا کہ اُن پر (مَردوں کا حق )ہے ) اور پھر فرمایا ( ولِلرِّجَالِ عَلِیھِنَّ دَرجۃٌ::: اور ( اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہے کہ ) عورتوں پر مَردوں کا درجہ( بلند ) ہے ) سورت البقرۃ/آیت 228
    اور خاوند کے لیئے حُکم فرمایا ( و عاشِرُوھُنَّ بِالمَعرُوفِ::: اور اُن کے ساتھ نیکی والا رویہ رکھتا ہوئے زندگی بسر کرو ) سورت النساء /آیت4،
    عاشر کا لفظیٰ معنی ::::: مل جل کر زندگی بسر کرنا بنتا ہے ، اور میل جول بُرائی اور ظُلم والا بھی ہوتا ہے اور نیکی اور بھلائی والا بھی ، اللہ تعالیٰ نے خاوندوں کو یہ حُکم دِیا کہ اپنی بیویوں کے ساتھ نیکی ، بھلائی اور خیر والی زندگی بسر کریں ، نہ کہ بُرائی اور ظُلم والی ، یہ ایک عام اجمالی حُکم ہے جو زندگی کے ہر پہلو کو ڈھانپ لیتا ہے ، اورمزید وضاحت کے ساتھ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے احکام صادر فرمائے ، آئیے اُن کا مُطالعہ کرتے ہیں ،

    [highlight=#FFFF80:1l3pedca]::::: خاوند پر بیوی کے حقوق::::: پہلا حق ::::: بیوی کا مہر ادا کرنا :::::[/highlight:1l3pedca]
    اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ کا حُکم ہے (((وَآتُوا النَّسَاء صَدُقَاتِہِنَّ نِحلَۃً ::: اور بیویوں کو اُن کا مہر ادا راضی خوشی ادا کرو ))) سورت النساء /آیت 4 ،
    اور مزید حُکم ہے ((( فَمَا استَمتَعتُم بِہِ مِنہُنَّ فَآتُوہُنَّ اُجُورَہُنَّ فَرِیضَۃ ::: اور جو تُم نے اُن سے(جنسی) لذت و فائدہ حاصل کیا ہے اُس کے لیے اُن کی قیمت (مہر) ادا کرو ، یہ( تُم پر) فرض ہے ))) سورت النساء /آیت 24،
    اور مزید حُکم فرمایا (((فَانکِحُوہُنَّ بِاِذنِ اَہلِہِنَّ وَآتُوہُنَّ اُجُورَہُنَّ بِالمَعرُوف ::: اور عورتوں سے اُن کے گھر والوں کی اجازت سے نکاح کرو اور اُن عورتوں کو اُن کی قیمت معروف طریقے پر ادا کرو ))) سورت النساء /آیت 27
    عورت اپنے نکاح کے لیے جو مہر مقرر کرے اور جِس پر اُس سے نکاح کرنے والا اتفاق کر لے وہ مہر اُس عورت کا خاوند پر حق ہو جاتا ہے ، ہم بستری ہو چکنے کی صورت میں وہ خاوند وہ مہر ادا کرنے کا ذمہ دار ہے ، فوراً یا بعد میں جیسے بھی نکاح سے پہلے اتفاق ہوا تھا ۔
    ( مہر کے بارے میں تفصیلی گفتگو ایک الگ درس میں ہو چکی ہے جو ایک تحریری مضمون کی صورت میں بھی نشر کیا جا چکا ہے )
    ::::: اہم فوائد ::::: اُوپر ذِکر کی گئی آیات میں سے دوسری آیت مکمل پڑہی جائے تو ''' متعہ ''' کا حرام ہونا ثابت ہوتا ہے ، اور آخری آیت کورٹ میرج اورکِسی عورت کا اپنے گھر والوں کی اِجازت کے بغیر نکاح کرنے کو حرام قرار دینے کے دلائل میں سے ایک ہے ،

    [highlight=#FFFF80:1l3pedca]::::: دوسرا حق ::::: خاوند بھی خود کو بیوی کے لیے صاف سُتھرااور بنا سنورا رکھے :::::[/highlight:1l3pedca]
    اُوپر بیان کی گئی دو میں سے پہلی آیت مُبارکہ کی تفسیر میں ، مُفسرِ قُران عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے ::: ( مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اپنی بیوی کے لیے خود کو بنا سنوار کر رکھوں جیسا کہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے بنی سنوری رہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ((( وَلَھُنَّ مِثلُ الَّذِی عَلِیھِنَّ بِالمَعرُوفِ ::: اور عورتوں کے لیے بھی ویسے ہی (حق) ہے جیسا کہ اُن پر (مَردوں کا حق ہے ) ))) تفسیر ابن کثیر ، سورت البقرۃ / آیت 228 ،
    [highlight=#FFFF80:1l3pedca]::::: تیسرا حق ::: نرمی والا رویہ رکھے اور اُسے (بلا حق ) تکلیف اور اذیت نہ پہنچائے :::::[/highlight:1l3pedca]
    بیوی کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی نافرمانی کے عِلاوہ اگر کِسی اور معاملے میں اُس سے کوئی غلطی ، کوتاہی وغیرہ ہوتی ہو تو خاوند اُسکے ساتھ نرمی والا رویہ رکھے اُس پر سختی نہ کرے اور زُبان یا ہاتھ سے یا کِسی بھی طور اُسے دُکھ یا اذیت نہ پہنچائے، اور صبر کرتے ہوئے اُسے سمجھاتا رہے ، اور اُسکی غلطیوں کوتاہیوں پر صبر کرنے کےلیے اُسکی نیکیوں اور اچھائیوں کی طرف توجہ کرے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دِیا ((( لَا یَفرَک مُؤمِنٌ مؤمنۃٌ اِن کَرِہَ مِنہَا خُلُقًا رَضِی مِنہَا آخَرَ::: کوئی اِیمان والا (خاوند) کِسی اِیمان والی (بیوی) کو غُصہ(و غم) نہیں دِلاتا ، اگر اُس (بیوی )کا کوئی کام خاوند کو نا پسند ہو تو کوئی دوسرا کام پسند بھی ہو گا))) صحیح مُسلم / حدیث 1469 /کتاب الرضاع / باب 18 ،
    اور جیسا کہ ایک دفعہ ایک صحابی رضی اللہ عنہُ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ::: اے اللہ کے رسول ہماری بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے ؟ ::: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ((( اَن تُطعِمَہَا اِذ طَعِمتَ وَتَکسُوَہَا اِذا اکتَسَیتَ او اکتَسَبتَ ولا تَضرِب الوَجہَ ولا تُقَبِّح ولا تَہجُر اِلا فی البَیتِ::: (بیوی کا حق )یہ ہے کہ جب تُم کھاؤ تو اُسے بھی کِھلاؤ اور جب تُم (نئے) کپڑے پہنو یا کمائی کرو تو اُسے بھی پہناؤ ، اور نہ اُسکے چہرے پر مارو ، اور نہ اُسکے لیے (کچھ) بُرا ہونے کی دُعاء کرو ، اور نہ ہی گھر سے باہر کہیں اُسکو خود سے الگ کرو ))) سُنن ابی داؤد /حدیث 2142 /کتاب النکاح /باب 46، مُسند احمد /حدیث 20025 / حدیث حکیم بن معاویہ /پہلی روایت ، سنن ابن ماجہ / حدیث 1850 /کتاب النکاح/ باب3،اِمام الالبانی نے کہا حدیث حسن صحیح ہے ۔

    مضمون جاری ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عادل سہیل بھائی دونوں مضامین بہت معلوماتی اور ایمان افروز ہیں اللہ آپ کو شیئر کرنے کی جزا دے آمین شکریہ
     
  3. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    پسندیدگی کا شکریہ بہن بیگم مرزا ، اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے اور آپ کو بھی ویسا ہی عطا کرے ، و السلام علیکم۔
     
  4. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    ::::: گذشتہ سے پیوستہ :::::
    [highlight=#FFFF80:hbhenjgj]::::: چوتھا حق ::: اُسے دِینی معاملات (اللہ کی توحید ، طہارت و نجاست ، حلال و حرام جائز ناجائز وغیرہ ) سِکھائے ، اور اُن کے مُطابق زندگی بسر کرنے میں اُس کی مدد کرے ::::: [/highlight:hbhenjgj]
    جی ہاں ، یہ بھی بیوی کے حقوق میں سے ہے کہ خاوند اُس کی دینی تعلیم و تربیت میں واقع کمی پورا کرے ، لیکن ،،،،،افسوس ، صد افسوس کہ آج کتنے مُسلمان مَرد ایسے ہیں جو دادا تک بن جاتے ہیں لیکن اپنے دِین اِسلام کے وہ احکام بھی ٹھیک طور پر نہیں جانتے جِن کو جاننا اُن پر فرض ہے ، چہ جائیکہ وہ کِسی اور کو سِکھائیں، دُنیا داری کا ہر کام ، یا یقینا وہ کام جِس میں کوئی فائدہ متوقع ہو ضرور سِکھایا جاتا ہے ، لیکن دِین سیکھنے اور سِکھانے کے لیے نہ فُرصت ہے اور نہ ہی ضرورت محسوس کی جاتی ہے ، اگر کبھی کوئی مسئلہ آن پڑا تو مولوی زندہ باد ، جو کہہ دے گا کر لیں گے ، کیا ضرورت ہے دردِ سر لینے کی ، اِنّا لِلِّہِ و اِنِّا اِلیہِ راجِعُون ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائے ( اِس موضوع پر کچھ بات ''' قیامت کی نشانیوں ''' والی مجلس میں ہو چکی ہے ) ، تو یہ بیوی کے حقوق میں سے ہے کہ خاوند اُسے اللہ کی توحید اور اُس کے دِین کی تعلیم دے ، نہ کہ لوگوں کے ''' مذاہب و مسالک''' کی تعلیم و تربیت دے ،
    جو اللہ پر اِیمان لائے ہیں اُن کے لیے اللہ تعالیٰ کا حُکم ہے ((( یَآ اَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا قُوا اَنفُسَکُم وَاَہلِیکُم نَاراً وَقُودُہَا النَّاسُ وَالحِجَارَۃُ::: اے اِیمان لانے والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو (جہنم کی ) آگ سے بچاؤ ( وہ ایسی آگ ہے ) جِس کا ایندھن اِنسان اور پتھر ہیں ))) سورت التحریم /آیت 6 ،
    اللہ کی ناراضگی ، اللہ کے عذاب ، جہنم کی آگ سے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو بچانے کے حُکم پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اِنسان اللہ کی توحید کا ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کا ، صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی سمجھ کے مُطابق عِلم حاصل کرے ، اُسکا قولی اور عملی طور پراِقرار کرے اور اُس پر عمل کرے ، کیونکہ جہنم کی آگ سے بچنے کا اِس کے عِلاوہ اورکوئی ذریعہ نہیں ، کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر مشروط اور صحابہ کے فہم کے مُطابق تابع فرمانی کی جائے ۔

    [highlight=#FFFF80:hbhenjgj]::::: پانچواں حق ::: بیوی کو گُناہوں سے بچائے رکھنا ، اُس کی عِزت و عِفت کی حفاظت ::::: [/highlight:hbhenjgj]
    عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ ((( کُلُّکُم رَاع ٍ وَکُلُّکُم مسؤولٌ عن رَعِیَّتِہِ الاِمَامُ رَاع ٍ ومسؤولٌ عن رَعِیَّتِہِ وَالرَّجُلُ رَاع ٍ فی اَہلِہِ وہو مسؤولٌ عن رَعِیَّتِہِ ،،،،،::: تم میں ہر کوئی محافظ اور ذمہ دارہے ، اور ہر کِسی سے اپنی اپنی رعایا (یعنی جِس جِس کی نگرانی و حفاظت اُس کے ذمے تھی ) کے بارے میں پوچھا جائے گا ( یعنی اُن کے حقوق کی ادائیگی اور اُنکے کچھ کاموں کے بارے میں اِس نگران و محافظ سے پوچھ ہو گی اور وہ دُنیا اور آخرت میںجواب دہ ہے )،اِمام ( دِینی اور دُنیاوی راہنما و حُکمران) اپنی رعایا کا ذمہ دار ہے اور اُسکے بارے میں اُسے پوچھا جائے گا ، مَرد اپنے گھر والوں کا ذمہ دار ہے اوراپنی رعایا (یعنی گھر والوں ) کے بارے میں جواب دہ ہے،،،،، ))) صحیح البخاری / حدیث853 /کتاب الجمعۃ / باب 11 ( مکمل حدیث '''خاوند کے حقوق ''' میں حق 6 میں ذِکر کی گئی ہے)
    چونکہ مَرد اپنے گھر والوں کے اعمال کے بارے میں جواب دہ ہوگا لہذا اُس کے گھر والوں کا اُس پر حق بنتا ہے کہ وہ اُن کو گناہوں سے بچائے اور اُن کی عِزت و عِفت کی حفاظت کرے ، اور بیوی گھر والوں میں سب سے پہلی ہوتی ہے ۔

    مضمون جاری ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم عادل سہیل بھائی ۔
    مفید دینی معلومات ارسال کرنے پر بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا
     
  6. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    شکریہ کا شکریہ ، نعیم بھائی ، اللہ آپ کو بھی بہترین اجر عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ
    بہت اچھی شئیرنگ ھے :mashallah:
     
  8. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،اللہ آپ کو بھی بہترین اجر عطا فرمائے ، مضمون کے اگلے حصے کا مطالعہ فرمایے ، و السلام علیکم۔
     
  9. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    گذشتہ سے پیوستہ
    [highlight=#FFFF80:3aqrd7nr]::::: چھٹاحق ::: کھانے پینے ، پہننے اوڑہنے کی ضرورت کو جائز حد میں رہتے ہوئے پورا کرنا ::::: [/highlight:3aqrd7nr]
    [highlight=#FFFF80:3aqrd7nr]::::: ساتواں حق ::: اپنی رہائشی معیار کے مُطابق رہائش مہیا کرنا ::::: [/highlight:3aqrd7nr]
    اللہ تعالیٰ کا حُکم ہے ((( وَعلَی المَولُودِ لَہُ رِزقُہُنَّ وَکِسوَتُہُنَّ بِالمَعرُوفِ لاَ تُکَلَّف ُ نَفسٌ اِلاَّ وُسعَہَا::: اور بچے کے باپ پرفرض ہے کہ اُن عورتوں (بچے کی ماں ، بیوی یا باندی ) کا کھانا پینا اور پہننا اوڑہنا نیکی (اور اپنی استطاعت) کے مُطابق پورا کرے کِسی جان کو اُس کی استطاعت سے زیادہ کا پابند نہیں کیا جائے ))) سورت البقرۃ /آیت 233
    اِمام ابن کثیر رحمہُ اللہ تعالیٰ نے اِس آیت کی تفسیر میں لکھا ''' اِس کا مطلب ہے کہ بچوں کے باپ پر اپنی خوشحالی اور تنگی دونوں حال میں ، بچوں کی ماؤں کا کھانے پینے اور پہننے وغیرہ کا خرچہ اُٹھانا فرض ہے ، جِس طرح معاشرے میں اُن جیسی دوسری عورتوں کا خرچ ہوتا ہے ، لیکن کِسی قِسم کی فضول خرچی کیئے بغیر اور تنگی دیئے بغیر ''' ۔
    اللہ تعالیٰ نے مزید فرمایا ((( لِیُنفِق ذُو سَعَۃٍ مِّن سَعَتِہِ وَمَن قُدِرَ عَلَیہِ رِزقُہُ فَلیُنفِق مِمَّا آتَاہُ اللَّہُ لَا یُکَلِّف ُ اللَّہُ نَفساً اِلَّا مَا آتَاہَا سَیَجعَلُ اللَّہُ بَعدَ عُسرٍ یُسراً::: تا کہ مالدار اپنے مال میں سے ( بیویوں ) پر خرچ کرے اور جِس کا رزق تنگ کیا گیا ہے وہ بھی اُس میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اُسے دِیا ہے اللہ نے جِس کو جتنا دیتاہے اُسی کے مُطابق پابند کرتا ہے ، جلد ہی اللہ تنگی کے بعد آسانی کر دے گا ))) سورت الطلاق /آیت 7،
    مزید حُکم فرمایا ((( اَسکِنُوہُنَّ مِن حَیثُ سَکَنتُم مِّن وُجدِکُم وَلَا تُضَارُّوہُنَّ لِتُضَیِّقُوا عَلَیہِنَّ ::: جہاں تُم لوگ خود رہتے ہو وہاں اُن ( یعنی اپنی بیویوں) کو بھی رکھو اور اُن پر تنگی کرنے کے لیے اُن کے حقوق کی ادائیگی میں کمی مت کرو ))) سورت الطلاق / آیت6 ،
    [highlight=#FF8080:3aqrd7nr]سُنّت میں سے اِس کی ایک دلیل[/highlight:3aqrd7nr]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان بھی ہے جو دوسرے حق میں ذِکر کیا گیا، [highlight=#FF8080:3aqrd7nr]اور دوسری یہ کہ[/highlight:3aqrd7nr] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج کے عظیم خُطبہ میں جِسے عام طور پر ''' خُطبہ حج الوِداع ''' کہا جاتا ہے ، فرمایا ((( فَاتَّقُوا اللَّہَ فی النِّسَاء ِ فَاِنَّکُم اَخَذتُمُوہُنَّ بِاَمَانِ اللَّہِ وَاستَحلَلتُم فُرُوجَہُنَّ بِکَلِمَۃِ اللَّہِ وَلَکُم عَلَیہِنَّ اَن لَا یُوطِئنَ فُرُشَکُم اَحَدًا تَکرَہُونَہُ فَاِن فَعَلنَ ذلک فَاضرِبُوہُنَّ ضَربًا غیر مُبَرِّحٍ وَلَہُنَّ عَلَیکُم رِزقُہُنَّ وَکِسوَتُہُنَّ بِالمَعرُوفِ::: اور بیویوں کے معاملات میں اللہ (کی ناراضگی) سے بچو کیونکہ تُم نے اُن کو اللہ کی حفاظت کے ساتھ لیا ہے اور اُن کی شرمگاہوں کو اللہ کی اجازت سے (اپنے لیے) حلال کیا ہے اور اُن پر تُمہارا حق ہے کہ وہ کِسی ایسے (مرد یا عورت )کو تُمہارے گھر میں نہ آنے دیں جو تُمہیں پسند نہ ہو ، اور اگر وہ ایسا کریں تو ایسی مار مارو جوخطرناک نہ ہو ، اور اُن کاحق ہے تُم پر کہ اُن کا کھانا پینا اور پہننا اوڑھنا معروف طریقے پر پورا کرو ))) صحیح مُسلم / حدیث 1218/کتاب الحج / باب 19 حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
    مندرجہ بالا پہلی دو آیات گو کہ اُن بیویوں کے بارے میں جنہیں طلاق دی جا چکی ہو ، لیکن ابھی وہ خاوند کی ذمہ داری میں ہوں ، شرعاً علیحدگی نہ ہوئی ہو ، لیکن حُکم اُن بیویوں کے بارے میں بھی ہے جِن کو طلاق نہ دی گئی ہو ، کیونکہ وہ بھی خاوند کی ذمہ داری میں ہوتی ہیں ، اِن مندرجہ بالا تینوں آیات میں اللہ کی طرف سے یہ حُکم دیے گئے ہیں کہ خاوند اپنی بیویوں کو کھانے پینے ، پہننے اوڑھنے ، اور دیگر ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لیے پیسے دیں یا خود ذمہ داری کے ساتھ وہ ضروریات پوری کریں ، اور اپنی رہائش کے مُطابق رہائش مہیا کریں ،اور یقینا یہ حق صِرف جائز طور پر یعنی شریعت کی حد میں رہتے ہوئے پورا کیا جائے گا ، بیوی کی ہر خواہش کو ضرورت سمجھ کر حلال و حرام کی تمیز رکھے بغیر پورا کرنا اُس کا حق نہیں ہے ،
    [highlight=#FF4040:3aqrd7nr]::::: مسئلہ :::::[/highlight:3aqrd7nr] اگر کوئی خاوند اپنی بیوی بچوں کی جائز ضروریات کنجوسی کی وجہ سے پوری نہیں کرتا تو بیوی کو اجازت ہے کہ وہ خاوند کے مال میں سے اُس کی اجازت اور عِلم کے بغیر اپنی اور اپنی اولاد کی جائز ضروریات پورا کرنے کے لیے کچھ مال لے لیا کرے ،
    [highlight=#FF4040:3aqrd7nr]::::: دلیل :::::[/highlight:3aqrd7nr] ہند بنت عُتبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ''' میرا خاوند ابو سُفیان (رضی اللہ عنہُ ) کنجوسی کرتا ہے اور میری اور میری اولاد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مُناسب مال نہیں دیتا ، اگر میں اُس کے عِلم میں لائے بغیر اُس کے مال میں سے کچھ نکال نہ لیا کروں تو (ہماری ضروریات پوری نہ ہوں ) ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ((( خُذِی ما یَکفِیکِ وَوَلَدَکِ بِالمَعرُوفِ::: اُتنا (مال ) لے لیا کرو جو تُمہاری اور تمہاری اولاد کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو ))) صحیح البُخاری /حدیث50549 /کتاب النفقات /باب 9 ،
    مذکورہبالاحدیث شریف پڑھ کر ،یا سن کر ، خواتین کو خوش ہونے سے پہلے یہ ضرور سمجھنا چاہیئے کہ صِرف جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے خاوند کو پابند کیا گیا ہے ، اور صِرف جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلا اِجازت اُس کامال لینے کی اجازت دی گئی ہے ، اور جائز و ناجائز اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام اور مقرر کردہ حدود کے مُطابق ہوتا ہے ، اپنی سوچ سمجھ ، معاشرتی عادات یا خاندانی مجبوریوں کی بِناء پر نہیں ۔
    [highlight=#FF4040:3aqrd7nr]::::: حدود سے تجاوز کا خوفناک نتیجہ :::::[/highlight:3aqrd7nr] اگر بیویاں اپنے خاوند کی استطاعت سے بڑھ کر اُس پر بوجھ ڈالیں اور بغیر ضرورت کے مُطالبات کرتی رہیں تو اُس کا خوفناک نتیجہ صِرف اُن کے خاندان تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ سارے معاشرے پر اثر انداز ہوتا ہے ، کیونکہ معاشرے میں مالی تغیرات کا دارومدار مَردوں کی مالی اور معاشی سرگرمیوں پر ہوتا ہے اور جب مَردوں کو اپنی اپنی استطاعت سے بڑھ کر مُطالبات و خواہشات پوری کرنا پڑتی ہیں تو پھر حلال و حرام ، جائز و ناجائز ، حق و نا حق کی تمیز ختم ہو جاتی ہے اورہر کوئی صِرف مال حاصل کر نے کے چکر میں مصروف نظر آتا ہے اور سارا معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (((اِنَّ اوَل مَا ہَلکَ بَنو اِسرَائِیلَ انَّ اِمرَاۃَ الفَقِیر کَانت تَکلِفُہُ مِن الثَّیابِ او الصَّیغِ _ او قَال مِن الصَّیغَۃِ _ مَا تَکلِف ُ اِمرَاۃُ الغَنِی::: بنی اِسرائیل کو تباہ کرنے والی پہلی چیز یہ تھی کہ غریب آدمی کی بیوی اُس پر اپنے کپڑے لتے کا اُتنا ہی خرچ ڈالتی تھی جتنا کہ امیر آدمی کی بیوی ))) سلسلہ الاحادیث الصحیحۃ / حدیث 591،

    مضمون جاری ہے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
     
  10. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    السلام علیکم جناب عادل سہیل صاحب۔
    اسلام میں باندی، کنیز یا لونڈی کے جائز ہونے کا کیا تصور ہے ؟
    کیا یہ حکم فی زمانہ بھی قائم ہے؟

    براہ کرم ۔ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع دیجئے۔
    والسلام
     
  11. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:

    السلام علیکم جناب عادل سہیل صاحب۔
    اسلام میں باندی، کنیز یا لونڈی کے جائز ہونے کا کیا تصور ہے ؟
    کیا یہ حکم فی زمانہ بھی قائم ہے؟

    براہ کرم ۔ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع دیجئے۔
    والسلام[/quote:68ntwx4h]
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
    محترمہ بہن نور ، اسلام میں‌ غلام اور باندی کا تصور بڑا واضح ہے کہ جو انسان اس معاشرتی درجہ میں‌ ہوتے ہیں ،ان کی خرید و فروخت کو جائز رکھا گیا ، میدان جہاد میں قابو آنے والے کفار کو اس درجہ میں‌ داخل کرنا جائز رکھا گیا ،
    جی اسلام کی امتیازی خصوصیات میں یہ ہے کہ ان کے حقوق مقرر کیے گئے اور ان حقوق کے تحفظ کی تعلیم حکما دی گئی ،
    اور اس معاملے کے سارے احکام جوں کے توں باقی و برقرار ہیں اور قیامت تک رہیں گے ، کیونکہ دین مکمل ہو چکا اور اس میں کسی تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں رہی ،
    یہاں اس دھاگے میں موضوع کو مکمل کرنے کے بعد ان شا اللہ تعالیٰ غلام اور کنیز کے معاملے کی کچھ بنیادی معلومات الگ سے ارسال کروں گا ، امید ہے آپ میرا عذر قبول کریں گی ، و السلام علیکم۔
     
  12. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    گذشتہ سے پیوستہ
    [highlight=#FFFF80:2vbxkmnk]:::::آٹھواں حق ::: بیوی کی جسمانی (جِنسی ) ضرورت کا خیال رکھنا اور اُسے پورا کرنا ::::: [/highlight:2vbxkmnk]
    جِس طرح فِطری طور پر مَرد کو جِنسی تسکین کی ضرورت ہوتی ہے اِسی طرح عورت کو بھی ہوتی ہے ، اور مَرد کی طرح ہی وہ بھی اپنی جسمانی (جِنسی) خواہش کی تکمیل چاہتی ہے ، جِس طرح بیوی پر خاوند کا حق ہے کہ وہ خاوند کو کِسی بھی حال میں اِس تعلق داری سے روکے نہیں ، جیسا کہ ''' خاوند کے حقوق''' میں حق 3 میں بیان کر چکا ہوں ، اِسی طرح خاوند پر بیوی کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اِس معاملے میں پُر سُکون رکھے ، صِرف اپنی خواہش پوری کرنے کو ، ہر سال بچہ پیدا ہو جانے کو ہی بیوی کی تسکین نہ سمجھے بلکہ اپنی بیوی کی اِس انتہائی اہم فِطری ضرورت کا مکمل احساس حاصل کرے اور مکمل خبر رکھتے ہوئے بیوی کی یہ ضرورت پوری کرے ، اگر خاوند بیوی کی یہ خواہش ٹھیک طرح سے پوری نہ کر پائے ، تو پھر شیطان کا داؤ خوب چلتا ہے اور گُناہ کا راستہ کُھلتا ہے ، اللہ تعالیٰ ہر مُسلمان کی عِزت و عِفت کو محفوظ رکھے ، یا ازداوجی زندگی میں ایسی بے سکونی رہتی ہے جِس کا بظاہر کوئی سبب بھی دِکھائی نہیں دیتا ، کیونکہ عورت اندر ہی اندر جلتی کُڑھتی رہتی ہے اور اُس کی جلن مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہے ، اور خاندانی زندگی راحت و سکوں سے عاری رہتی ہے ، اور ''' خاوند جی ''' اپنی کمزوری یا نالائقی کو جانے بغیر بیوی کو بُرا بھلا کہتے اور بتاتے رہتے ہیں ، اور ، اور ، اور،،،،،،،،،،،،،،،
    عُثمان بن معظون رضی اللہ عنہُ کا واقعہ معروف ہے کہ اُنہوں نے عِبادت کے لیے خود کو فارغ کر رکھا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا ((( یا عُثمانُ اِنِّی لَم اُومر بِالرَّھبَانِیۃِ ، اَرَغِبتَ عَن سُنَّتِی ؟ ::: اے عُثمان مجھے راہبانیت کا حُکم نہیں دیا گیا ، کیا تُم میری سُنّت سے مُنہ پھیرو گے ؟ ))) اُنہوں نے عرض کیا ::: نہیں اے اللہ کے رسول ::: تو فرمایا ((( اِنَّ مِن سُنَّتی ان اُصلي و اَنام ، و اصُوم َ و اُطعَم ، و انکِحَ و اُطلِّقَ ، فَمَن رَغِبَ عَن سُنَّتِی فَلَیسَ منِّی ، یا عُثمانَ ، اِنَّ لِاھلِکَ عَلِیکَ حقاً ، و اِنَّ لِنَفسِکَ عَلِیکَ حَقاً::: میری سُنّت میں سے یہ ہے کہ میں سوتا بھی ہوں تو جاگتا بھی ہوں ،اور روزہ رکھتا ہوں تو کھاتا بھی ہوں ، اور نکاح کرتا ہوں تو طلاق بھی دیتا ہوں ، لہذا جِس نے میری سُنّت سے مُنہ پھیرا تو وہ مجھ سے نہیں ، اے عُثمان یقینا تمہاری بیوی کا تُم پر حق ہے اور تُمہاری جان کا تُم پر حق ہے ))) سُنن الدارمی ، حدیث 6169 / و مِن کتاب النکاح / باب 3 کی حدیث 3 ، حدیث حسن ہے، السلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ ، چوتھی جلد ، صفحہ 387 ،
    اِس حدیث میں ہمارے اِس رواں موضوع کی دلیل کے عِلاوہ اور بھی کچھ سبق ہیں اور حُکم ہیں ، اُن کی شرح میری زیرِ تیاری کتاب ''''' وہ ہم میں سے نہیں ''' میں موجود ہے ، سُنّت کی تعریف اور اقسام کا مختصر تعارف ''' وضوء کی سنتیں ''' کے آغاز میں ذِکر چکا ہوں ، و للہ الحمد ،
    عبداللہ ابن عَمر ابن العاص رضی اللہ عنہما کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ وہ دِن بھر روزے میں رہتے ہیں اور رات بھر قیام کرتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے اِس خبر کی تصدیق فرمانے کے بعد فرمایا ((( فَلا تَفعَل صُم وَاَفطِر وَقُم وَنَم فاِن لِجَسَدِکَ عَلَیکَ حَقًّا وَاِنَّ لِعَینِکَ عَلَیکَ حَقًّا وَاِنَّ لِزَوجِکَ عَلَیکَ حَقًّا وَاِنَّ لِزَورِکَ عَلَیکَ حَقًّا ::: تو پھر جو تُم کر رہے ہو وہ مت کیا کرو روزہ بھی رکھو اور کھاو بھی ، کیونکہ یقینا تمہارے جِسم کا تُم پر حق ہے اور تُمہاری آنکھوں کا تُم پر حق ہے اور تُمہاری بیوی کا تُم پر حق ہے اور تُمہارے مہمانوں کا تُم پر حق ہے ))) صحیح البُخاری / حدیث 1874 /کتاب الصوم /باب 54
    اِس حدیث پاک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے حقوق کے ساتھ بیوی کا حق بھی بیان فرمایا ہے ، جِس کی تفسیر ابو الدارداء اور سلمان رضی اللہ عنہما کے ایک واقعہ میں ملتی ہے اور وہ بھی صحیح البخاری میں ہی ہے ، اور وہ حدیث اِس بات کی بھی ایک اور دلیل ہے کہ بیوی کی جسمانی خواہش اور ضرورت کا خیال رکھنا خاوند پر بیوی کا حق ہے ، حدیث 5788 /کتاب الادب/باب 86 ، اختصار کے پیش نظر اِس حدیث کو بیان نہیں کر رہاہوں ۔

    [highlight=#FFFF80:2vbxkmnk]::::: نواں حق ::: بیوی سے (جنسی) ملاپ کا حال کِسی بھی اور پر ظاہر نہ کرے :::::[/highlight:2vbxkmnk]
    ابو سعید الخُدری رضی اللہ عنہ ُ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (((اِنَّ من اَشَرِّ النَّاسِ عِندَ اللَّہِ مَنزِلَۃً یَوم القِیَامَۃِ الرَّجُلَ یُفضِی اِلی امرَاَتِہِ وَتُفضِی اِلیہ ثُمَّ یَنشُرُ سِرَّہَا ::: قیامت والے دِن اللہ کے ہاں بُرے ترین لوگوں میں سے وہ شخص بھی ہو گا جو (جنسی رغبت کے ساتھ اور ملاپ کے لیے) اپنی عورت (بیوی ، یا باندی )کی طرف مائل ہو اور وہ عورت بھی (اِسی طرح) اُس کی طرف مائل ہو ( اور پھر اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد ) وہ شخص اپنی عورت کے راز بتاتا (یعنی جو کچھ ایک دوسرے نے کیا وہ ) پھرے ))) صحیح مسلم / حدیث 1437 /کتاب النکاح / باب 61
    ترجمے میں قوسین () کے درمیان جو الفاظ ہیں وہ ایک دو دوسری روایات کی بنیاد پر ہیں ، چونکہ وہ روایت صحت کے اُس درجہ پر نہیں پہنچتی کہ اُنہیں کِسی حُکم کے لیے دلیل بنایا جائے ، اِس لیے اُن کو نہیں لکھ رہا ہوں ، اگر وہ روایات صحیح ہوتیں تو عورت کے لیے بھی بالکل واضح ممانعت ہوتی کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ہونے والے جنسی معاملے کی کِسی کو نہ کرے ، لیکن اِسکا یہ مطلب نہیں کہ عورت کو اجازت ہے ، کہ وہ اپنے اور اپنے خاوند کے درمیان ہونے والے جنسی معاملے کی خبر کر سکتی ہے ۔
    یہاں اس بات کی وضاحت مناسب معلوم ہوتی ہے کہ کسی کمی یا زیادتی کے ازالے کے لیے کسی خیر خواہ یا قاضی تک شکایت یا راز کی بات پہنچانا استثنائی معاملات میں شمار ہوتا ہے،
    الحمد للہ تعالیٰ ، یہاں تک ، میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق کی بات مکمل ہوئی ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور حق جاننے سمجھنے ماننے اور اپنا کر اُس پر عمل اور اُس کی تبلیغ و تشہیر کی توفیق عطاء فرمائے اور اُسی پر عمل کرتے کرتے ہماری اللہ سے ملاقات ہو ۔
    """ حقوق الزوجین """ کے سارے مضامین ایک برقی کتابچے کی صورت میں مندرجہ ذیل ربط سے اتارا جا سکتے ہیں ،
    http://www.4shared.com/file/82974620/39 ... stamp.html
    السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ،
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم۔
    جزاک اللہ عادل سہییل صاحب۔

    غلام ، کنیز ، لونڈی سے متعلق اسلامی احکامات پر آپکی تحریر کا انتظار رہے گا۔ انشاءاللہ
     
  14. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام مہمان

اس صفحے کو مشتہر کریں