1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضور آ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏31 مارچ 2007۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    فلک کے نظارو! زمیں کی بہارو! سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں
    اُٹھو غم کے مارو! چلو بے سہارو! خبر یہ سُناؤ حضور آ گئے ہیں

    انوکھا نرالا وہ ذی شان آیا ، وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
    ارے کج کلاہو! ارے بادشاہو! نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں

    ہُوا چار سُو رحمتوں کا بسیرا، اُجالا اُجالا سویرا سویرا
    حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی، مرے گھر میں آؤ حضور آگئے ہیں

    ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے، فضاؤں میں نغمات صلّ علٰی کے
    درودوں کے گجرے، سلاموں کے تحفے، غلاموں سجاؤ حضور آگئے ہیں

    سماں ہے ثنائے حبیبِ خُدا کا ، یہ میلاد ہے سرورِ انبیاء کا
    نبی کے گداؤ سب اِک دوسرے کو گلے سے لگاؤ حضور آگئے ہیں

    کہاں میں ظہوری کہاں اُن کی باتیں، کرم ہی کرم ہیں یہ دن اور راتیں
    جہاں پر بھی جاؤ، دلوں کو جگاؤ! یہی کہتے جاؤ، حضور آ گئے ہیں


    (محمد علی ظہوری)​
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔ الحاج محمد علی ظہوری :ra: کی بہت خوبصورت نعت ہے۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں